تازہ تر ین
shahbaz-sharif

جھوٹ اور بے بنیاد الزامات والی سیاست کرنیوالوں کو اہم پیغام

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور بینک آف پنجاب کے درمیان ماڈل ٹاﺅن میں معاہدے پر دستخط کئے گئے، جس کے تحت بینک آف پنجاب کی تمام برانچوں میں اراضی سنٹرز کے کاﺅنٹر کھلیں گے اور ان اراضی سنٹرز پر شہریوں کو فرد کے حصول او راراضی کے دیگر معاملات کے بارے میں تمام سہولتیں ملیں گی-وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے- پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کیپٹن (ر) محمد ظفر اقبال اور بینک آف پنجاب کے گروپ ہیڈ ریٹیل اینڈ کیش مینجمنٹ احمد شاہ دورانی نے معاہدے پر دستخط کئے-وزیراعلی محمد شہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور پنجاب بینک کے مابین طے پانے والے معاہدہ خوش آئندہے او ر اس معاہدے پر عملدرآمد سے خدمات کے دائرہ کار میں وسعت آئے گی او ر لوگوں کو اپنی اراضی کی دستاویزات کے حصول میں مزید آسانیاں پید ا ہوںگی-انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت نے دیہی آبادی کا اراضی ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کر کے ایک انقلابی اقدام کیا ہے او راب گرداوری کے نظام کو بھی کمپیوٹرائزڈ کرنے کا پروگرام بنایا گیاہے -انہوںنے کہاکہ لینڈ ریکارڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کے جدید نظام سے پٹواری کلچر کا خاتمہ ہوگیاہے اور گرداوری کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کرنے سے پٹواری کو ہمیشہ کے لئے خدا حافظ کہہ دیں گے-پٹواری کی مرضی ہوگی کہ وہ سرکاری ملازمت میں رہنا چاہتا ہے یا پھر لوٹا ہوا پیسہ سرکاری خزانے میں جمع کرا کے نجی زندگی گزارنا چاہتا ہے -انہوںنے کہاکہ اراضی کو کمپیوٹرائزڈ کرنے سے عام کسانو ںکو فائدہ پہنچا ہے اور کرپٹ نظام کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہو گیاہے -انہوں نے کہاکہ پنجاب لینڈ ریکارڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم صوبے کی 143تحصیلوں میں پوری طرح آپریشنل ہے او رعوام کی سہولت کے لئے بنائے گئے خدمت سنٹرز بھرپو رانداز سے کام کر رہے ہیں-محدود خدمت سنٹرز ہونے کے باعث ان پر عوام کا رش بڑھ گیاہے ،اس لئے اس نظام کو آﺅٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے جس کا آغاز آج بینک آف پنجاب کے ساتھ طے پانے والے معاہدے سے ہوگیاہے-خدمت سنٹرز پر آنے والے اضافی لوڈ کے مسئلے کے حل او رعوام کی سہولت کے لئے خدمت کے دائرہ کار کو شفاف طریقے سے وسعت دینے کا پروگرام دسمبر تک مکمل کر لیا جائے گا-اس نظام میں حقیقی کمپنیاں سامنے آئیں گی جو منافع ضرور کمائیں گی لیکن عوام کو بہترین خدمات بھی فراہم کریں گی-اس اضافی لوڈ کو آﺅٹ سورس کرنے کے عمل سے کسانوں کو بے پناہ فائدہ ہوگا-انہو ںنے کہاکہ پنجاب بینک کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے تحت صوبے بھر میں بینک کی 450شاخوں میں یہ کاﺅنٹر کھلیں گے اور شہریو ں کو سہولت ملے گی-اس طرح بینک ہمارا پارٹنر بنے گا اور عوامی خدمت کے عمل کو بہتر انداز سے آگے بڑھائیں گے-انہوںنے کہاکہ میں بلا خوف و تردید کہہ سکتاہوں کہ پاکستان میں کہیں بھی ایسا نظام موجود نہیں ہے تاہم ،ہم سندھ ،بلوچستان اور خیبر پختونخوا کو تعلیم ،صحت سمیت دیگر شعبوں میں معاونت فراہم کررہے ہیں -انہوںنے کہاکہ ہمیں فخر ہے کہ پنجاب حکومت نے وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں صوبے میںلینڈ ریکارڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم نافذ کیاہے،جس سے کسانوں کو فائدہ پہنچ رہاہے او راب پنجاب بینک کے ساتھ معاہدہ طے پانے سے کسانوں کو مزید سہولت ملے گی او روہ اب بینکوں سے آسانی سے لین دین کر سکتے ہیں-انہوںنے کہاکہ اس جدید نظام نے گندم خریداری مہم میں بھی بھرپور مدد کی ہے اور سیلاب کے دوران نقصانات کی تلافی کے معاوضے کی ادائیگی کے لئے بھی اس نظام سے فائدہ اٹھایا گیا-انہوںنے کہاکہ پٹوار کلچر کے خاتمے کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں-گرداوری کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کر کے پٹواری کا ہر قسم کا کردار ختم کردیا جائے گا-انہوںنے کہاکہ ربیع اور خریف کی فصلو ں کے دوران گرداوریاں بنائی جاتی ہیںاور رواں گندم خریداری مہم کے دوران پٹواری کی گرداوریو ں کو خود کار نظام کے ذرےعے چیک کیا گیا تو اس میں 17ہزار ناموں کی تصدیق نہیں ہو سکی -انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت نے لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کا شاندار منصوبہ مکمل کیاہے، جس میں متعلقہ صوبائی وزرائ، چیف سیکرٹری ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اورپوری ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہےں جن کی محنت کی بدولت یہ نیا نظام وجود میں آیاہے-انہوںنے کہاکہ اس نظام پر عملدرآمد کے لئے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی بھی بنادی گئی ہے،اب آنے والی کوئی بھی حکومت اس نظام کو خراب نہیں کرسکتی-انہوںنے کہاکہ بینک آف پنجاب کےساتھ معاہدے کے ذرےعے شروع ہونے والا آﺅٹ سورسنگ کا عمل آئندہ چند ہفتوں میں تحصیل اور یونین کونسل کی سطح تک لے کر جائیں گے تاکہ لوگوں کو فرد ملکیت کے حصول میں انتظار کی زحمت نہ اٹھانا پڑے-آﺅٹ سورسنگ کا یہ عمل 15دسمبرتک مکمل کر لیا جائے گا-آﺅٹ سورسنگ کے عمل سے مزید شفافیت آئے گی اور اضافی لوڈسے نمٹنے میں مدد ملے گی-انہوںنے کہاکہ فرد ملکیت کی فیس 350روپے ہے-وزیراعلی نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہاکہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی بن چکی ہے جو اس نظام کو سپر وائز کرے گی ، اس کے 19ممبران ہیں -انہوںنے کہاکہ دیہی آبادی کا سارالینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائز ڈکردیا گیا اور اب شہری اراضی کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا منصوبہ بنایا گیاہے جس پر جلدکام شروع ہوگا-ایک سوال کے جواب میں کہاکہ اس نئے نظام میں کرپشن میں ملوث عملے کے خلاف سخت ایکشن لیا گیاہے-کرپشن کے ذمہ دار جیلوں میں بند ہیں اور ان کے خلاف مقدمات درج کر کے ان سے ریکوری بھی کی گئی ہے جبکہ 452لوگوں کوملازمت سے فارغ کر دیا گیاہے-پٹواری کلچر کے خاتمے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیراعلی نے کہاکہ پٹواری کلچر کا خاتمہ نوشتہ دیوار ہے-پٹواری کو فائنل ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے اب پٹواری کلچر کو ہمیشہ کےلئے خدا حافظ کہہ دیں گے لہذا پٹواری حرام کا کمایا ہوا پیسہ جمع کروا دیں ورنہ میں ان سے یہ پیسہ نکلواﺅں گا -انہوںنے کہاکہ فرد کا ریکارڈ ویب سائٹ پر ڈالا جائے گا جس سے پتہ چل جائے گا کہ زمین کا مالک کون ہے -قبضہ مافیا کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیراعلی نے کہا کہ قبضہ مافیا، قبضہ مافیاہے ، وہ سیاستدان بھی ہوسکتا ہے او ر بیوروکریٹ بھی او رکوئی اور بھی- قصور کی مثال سامنے ہے جس میں 19ویں سکیل کا ڈپٹی سیکرٹری قبضہ میں ملوث تھا-لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس کی ضمانت کینسل کی او راس افسر سے 700کنال زمین ریکور کی گئی ،اسی طری فیروز پور روڈ پر مہنگی زمین واگزار کرائی گئی-لاہو راور پنجاب میں قبضہ گروپوں سے زمینیں واگزار کروا کر وہاں خوبصورت پھول اگائے گئے- انہوں نے کہاکہ قبضہ مافیا کے خلاف جنگ جاری ہے او راس مقصد کے لئے صوبائی وزیر قانون کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زےر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں رمضان پےکےج کے تحت عوام کو فراہم کی جانے والی رےلےف اوراشےاءضرورےہ کی قےمتوں کا جائزہ لےاگےا۔وزیراعلی محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کے دوران صوبے کے عوام کو رےلےف کی فراہمی کے لئے 9ارب روپے کا خصوصی رمضان پےکےج دےا ہے ۔ 8ارب 78کروڑ روپے صرف سستے آٹے کی فراہمی پر خرچ کےے جارہے ہےں ۔پنجاب حکومت نے رمضان بازاروں کےساتھ عام دکانوں پر بھی سستے آٹے کے تھےلے فراہم کےے ہےں ۔وزےراعلیٰ نے رمضان المبارک مےں اوپن مارکےٹ مےں بعض دکانوں پر سبز رنگ کے سستے آٹے کے تھےلے نہ ہونے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے معاملے کی انکوائری کا حکم دےاہے۔اس معاملے کی انکوائری چےئرمےن وزےراعلیٰ معائنہ ٹےم کرےں گے۔وزیراعلی نے ہدایت کی کہ انکوائری کر کے 48گھنٹے مےں رپورٹ پےش کی جائے ۔انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت نے واضح ہداےات جاری کیں کہ رمضان بازاروں کے ساتھ عام مارکےٹوں اوربازاروں مےں بھی سبز رنگ کا سستے آٹے کا تھےلا فراہم کےا جائے گا۔واضح ہداےات کے باوجود عمل نہ ہونا افسوسناک ہے ۔اربوں روپے کی سبسڈی صوبے کے عوام کو سستے آٹے پر دی جارہی ہے ۔اس سبسڈی کی پائی پائی عام آدمی تک پہنچنی چاہےے۔رمضان المبارک کے دوران سبز رنگ والے سستے آٹے کے تھےلے کی فراہمی عام بازاروں مےں ےقےنی بنائی جائے ۔ اور100فےصد سستے آٹے کی دستےابی ےقےنی بنا کر رپورٹ پےش کی جائے ۔کابےنہ کمےٹی برائے پرائس کنٹرول ائےر کنڈےشنڈ مارکی والے رمضان بازاروں کی تعداد بڑھانے کا جائزہ لے۔ائےرکنڈےشنڈ مارکی والے رمضان بازاروں سے اگر عوام کو سہولت ملی ہے تو اس کا فےصلہ کر کے فوری اقدامات کےے جائےں ۔انہوںنے کہاکہ اشےاءضرورےہ کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہےں ہوگا۔رمضان بازاروں کے حوالے سے اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ خراب کارکردگی پر باز پرس ہوگی۔وزیراعلی نے ہدایت کی کہ انتظامی اورپولےس افسران سبزی منڈےوں اوررمضان بازاروں کے باقاعدگی سے دور ے جاری رکھےں۔دورے نہ کرنے کی شکاےت کسی صورت برداشت نہےں کروں گا۔شکاےت پر متعلقہ افسر کو اواےس ڈی نہےں بناےا جائے گا بلکہ اس کو معطل کےا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ پولٹر ی اےسوسی اےشن سے بات چےت کر کے انڈوں کی قےمتوں مےں مزےد کمی کرائی جائے ۔وزےراعلیٰ نے رمضان بازاروں کے لئے کےے جانے والے اقدامات پر اطمےنان کا اظہارکیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جھوٹ اور بے بنیاد الزامات کی سیاست کرنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔پاکستان کے باشعور عوام بے بنیاد الزامات لگانے والے شکست خوردہ عناصر کو پہچان چکے ہیں اور یہ عناصر پاکستان کی تیز رفتار ترقی اور شفاف ترین منصوبوں سے خائف ہیں۔ ذاتی مفادات کی خاطر سیاست کرنےو الوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ ہماری حکومت نے گزشتہ چار برس کے دوران ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے محنت سے کام کیا ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے شیرازی برادان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آج یہاں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک کا اندھےروں سے روشنےوں کی جانب سفر طے ہونے کو ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ملک کی ترقی وخوشحالی کےلئے کی جانےوالی کاوشےں رنگ لارہی ہےں اور حکومت کے ٹھوس اقتصادی پروگراموں کے باعث پاکستان معاشی طورپر مستحکم ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تےزرفتار ترقی سے عوام کی ترقی کے مخالفےن کو تکلےف ہورہی ہے ۔الزام تراشی اورجھوٹ کی سےاست کسی طورپر بھی ملک و قوم کے مفاد مےں نہےں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن ) نے ہمےشہ سیاست میں شائستگی ،رواداری اور جمہوری اقدار کو فروغ دیا ہے جبکہ گالم گلوچ اوردشنام طرازی دراصل شکست خوردہ عناصرکی ذہنی پسماندگی کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے باشعور عوام بے لوث خدمت کرنے والوں اورانتشار پھیلانے والوں کو جان چکے ہیں۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا سفر کامیابی سے طے کریںگے۔ شیرازی برادران نے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ سے ریکارڈ مدت میں بجلی کی پیداوار کے آغاز پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے اس اہم قومی منصوبے کو انتہائی تیزی سے مکمل کیا ہے اور جس طرح موجودہ دور میں منصوبوں کو مکمل کیا جا رہا ہے ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے اپنی محنت اور وژن کے ذریعے قوم کو نئی امید دی ہے۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں رکن سندھ اسمبلی سید اعجاز علی شاہ شیرازی، سابق رکن قومی اسمبلی سید شفقت حسین شاہ شیرازی، سید ریاض حسین شاہ شیرازی اور مسلم لیگ (ن) ٹھٹھہ کے صدر محمد حنیف میمن شامل تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس مےںصوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں خصوصاً فٹبال کے فروغ کیلئے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔لیئر لیگز (Leisure Leagues) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسحاق شاہ اور شاہ زیب ٹرنک والا نے فٹبال کے کھیل کے فروغ اور فٹبال کے کھیل کیلئے گراﺅنڈز ڈویلپ کرنے کے بارے میں بریفنگ دی۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دےنے کیلئے موثراقدامات اٹھائے ہیں۔ کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے ساتھ سپورٹس انفراسٹرکچر کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے پاکستان مےںبرازےل کے سفےرکلاڈےو راجہ گباگلےالنس ( Mr.Claudio Raja Gabaglia Lins) نے ملاقات کی، جس مےں باہمی دلچسپی کے امور،دوطرفہ تعلقات اورمختلف شعبوں مےں تعاون کو فروغ دےنے کے حوالے سے بات چےت ہوئی۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اوربرازےل کے مابےن معاشی تعاون موجود ہےں تاہم اسے وسعت دےنے کی ضرورت ہے اوراس سلسلے مےں دونوں ممالک کے مابےن تجارتی تعاون کو بڑھانے کےلئے تےزی سے اقدامات کےے جانے چاہئےں۔ انہوںنے کہا کہ سپورٹس،آلات،زراعت،ٹےکسٹائل اورلائےوسٹاک کے شعبوں مےں باہمی تعاون کو فروغ دےا جاسکتا ہے اورپاکستان مےںتوانائی کے شعبے مےں سرماےہ کاری کی بڑی گنجائش موجود ہے۔انہوںنے کہا کہ پنجاب مےں سرماےہ کاری کےلئے انتہائی سازگار ماحول پےدا کےاگےا ہے ۔ملکی اورغےر ملکی سرماےہ کاروں کو ہرممکن سہولتےں فراہم کی جارہی ہےں۔انہوںنے کہا کہ پنجاب مےں لائےوسٹاک ،زراعت ،توانائی،ٹےکسٹائل سےکٹر اوردےگر شعبوں مےں سرماےہ کاری کے وسےع مواقع موجود ہےں اور برازےل کے سرماےہ کار ان مواقعوں سے فائدہ اٹھاسکتے ہےں ۔برازےل کے سفےر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اوربرازےل کے مابےن تجارت کو فروغ دےنا وقت کی ضرورت ہے ۔پنجاب حکومت کےساتھ مختلف شعبوں تعاون کا فروغ چاہتے ہےں ۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔وزیر اعلیٰ نے قومی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ پاکستانی کھلاڑیوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر قوم کو خوشیاں دی ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران قومی کھلاڑیوں نے محنت، جذبے اور عزم کے ساتھ کھیلتے ہوئے فتح حاصل کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ میچ میں بھی فتح حاصل کر ے گی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv