تازہ تر ین

وزیر اعظم ،آرمی چیف وزیر داخلہ ،وزیر دفاع ،وزیر خزانہ ،ایئر چیف کی اہم اجلاس میں شرکت ،اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزےر اعظم محمد نواز شرےف کی زےر صدارت کابےنہ کی قومی سلامتی کمےٹی کا اجلاس ہوا۔بدھ کوقومی سلامتی کمےٹی نے افغان عوام کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی ےقےن دہانی کروائی ہے ۔اجلاس مےں پاکستان مےں دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائےوں پر اطمےنان کا اظہار کےا ہے ۔اجلاس کے شرکاءکاکہنا تھا کہ پر امن افغانستان کے لےے ہمےشہ پاکستان نے علاقائی اور عالمی اقدامات کی حماےت کی ہے ۔ اجلاس کے شرکاءنے کابل اور افغانستان مےں ہونے والے دہشت گردی کے حالےہ واقعات کی مذمت کی اور افغان عوام کے ساتھ تعاون کے عزم کا اعادہ کےا گےا ۔ کمےٹی کے شرکاءنے افغانستان مےں سلامتی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشوےش کا اظہار کےا اور پاکستان کے خلاف جو بے بنےاد الزامات لگائے جا رہے ہےں ان کی سختی سے تردےد کی اور ان الزامات کو مسترد کر دےا ۔ اجلاس کے شرکاءکا کہنا تھا کہ پاکستان خطہ کا واحد ملک ہے جس نے محدود صلاحےت اور انسانی وسائل کے باوجود انتہائی کم لاگت مےں دہشت گردی کے خلاف بڑی اہم کامےابےاں حاصل کی ہےں ۔ پاکستان واحد ملک ہے جو افغانستان مےں امن اور استحکام کا خواہاں ہے اور اس حوالہ سے علاقائی اور عالمی سطح پر جو اقدامات اٹھائے گئے ہےں ان مےں پاکستان نے اپنا بھرپورکردار ادا کےا ہے ۔ اجلاس کے شرکاءکا کہنا تھا کہ افغانستان کی سرزمےن دہشت گردی کی کارروائےوں کے لےے پاکستان کے خلاف استعمال ہوئی اس وجہ سے بڑی قےمتی جانےں ضائع ہوئےں اس حوالہ سے پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کےا ہے ۔ پاکستان کو علم ہے کہ کچھ دشمن عناصر پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوششوں مےں ہےں لےکن ہم اےسے تمام خطرات کا پھرتی سے مقابلہ کرےں گے ۔ پاکستان علاقائی امن اور سلامتی کے لےے اپنا کردار ادا کرنے کے لےے تےار ہے ۔ اجلاس مےں وزےر خزانہ سےنےٹر محمد اسحاق ڈار ،وزےر دفاع خواجہ محمد آصف ، وزےر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، مشےر خارجہ سرتاج عزےز ، مشےر برائے قومی سلامتی لےفٹےننٹ جنرل ( ر ) ناصر خان جنجوعہ ، چےئرمےن جوائنٹ چےفس آف اسٹاف کمےٹی جنرل زبےر محمود حےات ، آرمی چےف جنرل قمر جاوےد باجوہ ، ائےر چےف سہےل امان ، نےول چےف اےڈمرل محمد ذکاءاللہ ، سےکرٹری خارجہ تہمےنہ جنجوعہ اور دےگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv