تازہ تر ین
police pakistan

لاہور میں بھتہ مافیا سرگرم, پولیس کا مک مکا

لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہورمیں بھٹہ مافیا گروپ پھر سرگرم ہوگیا۔ پاکستان کی سب سے بڑی سبزی منڈی میں روزانہ آڑحیتوں سے لیکر عام فروٹ بیجنے والے افراد سے بھٹہ وصولی کی جارہی ہے،پولیس کارروائی کی بجائے سکھ کی بانسری بجانے لگی۔ بھتہ خوروں کے خلاف متاثرین نے ایس پی سٹی کو درخواست دیدی جس میں متاثرہ رضوان ولد انور الٰہی نے کہا کہ وہ سبزی منڈی میں سبزی فروخت کرنے کا کام کرتا ہے بدنام زمانہ افغان ڈکیت گینگ ولایت بیگ عرف ولایتی افغانی، ابراعرف بھجو، بابا اسرار، صدیق شانی، ذوالفقار ، آزاد بیگ عرف شارا افغانی اور دیگر افغانوں پر مشتمل گروہ نے سبزی منڈی اور فروٹ منڈی میں اپنی حکومت قائم کررکھی ہے روزانہ کی بنیاد پر مختلف اڈوں سے بھتہ وصولی کرتے ہیں اور اب تک سینکڑوں افراد سے پیسے وصول کرچکے ہیں جو ان کو رقم نہ دے ان پر فائرنگ کرکے زخمی کردیتے ہیں اور پھر صلح نہ کرنے پرجان سے مار دینے کی دھمکی دیکر دوبارہ حملہ کرتے ہیں ، مقامی پولیس اور بااثر مافیا ان کی سرپرستی کرتاہے اور یہی گروہ لاہور میں ٹارگٹ کلرز کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے، ایس پی سٹی لاہور کو دی گئی درخواست پر سبزی منڈی کے تاجر رہنماﺅں کا کہناہے کہ ایسی درخواستیں پہلے بھی جاچکی ہیں مگر بااثر مافیا کے آگے یاتو پولیس بے بس پھر سب کچھ پولیس کی ملی بھگت سے ہورہاہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv