تازہ تر ین

حسن ،حسین کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشیاں،مریم نواز بھی چپ نہ رہ سکیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ حسن اور حسین اس عظیم انسان کے بیٹے ہیں جو ہر دور کے کڑے احتساب سے سرخروہو کر نکلا ¾ کسی نے کہا تھا احتساب مجھ سے شروع کر یں لیکن احتساب کےلئے پیش ہونے کےلئے نواز شریف جیسا دل ہونا چاہیے ¾حسن اور حسین کبھی سیاست کا حصہ نہیں رہے مگر جمہوریت کےلئے ڈکٹیٹرکے دور میں قیدو بند کی صعوبتیں بر دادشت کر ےن کا تمغہ ضرور رکھتے ہیں۔ایک بیان میں مریم نواز نے کہاکہ حسن اور حسین اس عظیم انسان کے بیٹے ہیں جو ہر دور کے کڑے احتساب سے سرخروہو کر نکلا۔ مریم نواز نے کہاکہ کسی نے کہا تھا احتساب مجھ سے شروع کریں لیکن احتساب کےلئے پیش ہونے کےلئے نوازشریف جیسا دل ہونا چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف صاحب نے کہاتھاکہ خودکواور اپنی فیملی کواحتساب کےلئے پیش کرتاہوں پہلے خودکااحتساب کرایااوراب بچوں کا احتساب ہورہاہے۔ انہوںنے کہاکہ حسن اور حسین کبھی سیاست کا حصہ نہیں رہے لیکن جمہوریت کےلئے ڈکٹیٹر کے دور میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے کا تمغہ ضرور رکھتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv