تازہ تر ین
shahbaz-sharif

سکولوں کو بڑی سہولت دینے کا اعلان ، وزیر اعلیٰ پنجاب کا زبردست اعلان

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں صوبہ پنجاب کے مالی سال 2017-18 کے بجٹ تجاویز کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں مالیاتی بل 2017 اور مالی سال 2016-17 کے نظرثانی شدہ تخمینہ جات کی بھی منظوری دی گئی۔صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ضمنی بجٹ مالی سال2016-17 اور سالانہ ترقیاتی پروگرام 2017-18 کی بھی منظوری دی گئی۔پنجاب کابینہ نے بجٹ کی تیاری میں دن رات کام کرنے پر متعلقہ محکموں کے وزرائ، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری خزانہ اور متعلقہ محکموں کے افسران کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا -اجلاس کے دوران صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا ، چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات، سیکرٹری خزانہ اوران کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہاگیا- وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج صوبہ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑاترقیاتی بجٹ پیش کیا جا رہا ہے۔ بجٹ میں تعلیم، صحت اور زراعت کے شعبوں کیلئے ریکارڈ فنڈز رکھے گئے ہیں جبکہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ سماجی شعبے کی بہتری کیلئے بے مثال اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں کسانوں کی خوشحالی کیلئے تاریخ ساز اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ وفاقی بجٹ میں بھی کسان بھائیوں کیلئے فقیدالمثال پیکیج دیا گیا ہے۔ جنوبی پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ بجٹ میں جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے ریکارڈ فنڈز رکھے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیا بجٹ پائیدار ترقی، مضبوط معیشت، عوام کی فلاح و بہبود اور تمام علاقوں کی متوازن ترقی کا آئینہ دار ہوگا۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ سے 1320 میگاواٹ بجلی کی پیداوار پر پنجاب کابینہ اور پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج اہم سنگ میل عبور کیا گیا ہے اور ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی دوسری ٹربائن سے بھی 660میگا واٹ بجلی کی آزمائشی طو رپر پیداوار شروع ہو چکی ہے اور توانائی بحران کے خاتمے کیلئے موجود ہ حکومت کی مخلصانہ کاوشیں رنگ لا رہی ہیں۔وزیراعلی نے اپنے سیکرٹری کوآرڈینیشن ندیم اسلم چودھری کی انتھک محنت اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ اس افسر نے منصوبے کی تکمیل میں مثالی کردار ادا کیاہے-پنجاب کابینہ کے اراکین نے ساہیوال کول پاور پراجیکٹ سے1320 میگاواٹ بجلی کی پیداوار پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی انتھک کاوشوں اور بے پناہ محنت کے باعث بجلی کے منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل ہو رہے ہیں۔ اجلاس کے دوران صوبائی بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے اہم خد و خال کے حوالے سے کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔ وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے کہاہے کہ پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے لئے تارےخ سازبجٹ دےا ہے ۔عوام دوست ،کسان دوست،متوازن اور تاریخ ساز ترقےاتی بجٹ سے پنجاب مےں ترقی اورخوشحالی کے نئے دور کا آغا ز ہوگا۔انہوںنے کہاکہ پنجاب کا تارےخی بجٹ صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کی نوےد ہے اور آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقےاتی پروگرام کا حجم635ارب روپے رکھا گیا ہے جو صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی پروگرام ہے۔پنجاب حکومت نے صوبے کے عوام کی ترقی وخوشحالی کےلئے اربوں روپے کے وسائل مختص کےے ہےں ۔ تعلےم ،صحت ، زراعت،پےنے کے صاف پانی اورسوشل سےکٹر کےلئے رےکارڈ فنڈز رکھے گئے ہےں ۔پنجاب کی تارےخ کے سب سے بڑے سالانہ ترقےاتی پروگرام پر عملدر آمد سے صوبے مےں ترقی و خوشحالی کا دوردورہ ہوگا اور سالانہ ترقےاتی پروگرام کے تحت منصوبوں کومکمل کر کے عوام کی زندگےوں مےں نکھار لائےں گے۔کاشتکاروں کی خوشحالی اور زراعت کے فروغ کےلئے خطےرفنڈز رکھے گئے ہےں ۔ انہوںنے کہاکہ جنوبی پنجاب کی ترقی وخوشحالی اور عوام کے معےار زندگی مےں بہتری لانا ہمےشہ ہماری ترجےح رہی ہے اور آئندہ مالی سال جنوبی پنجاب کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے اربوں روپے کے اضافی فنڈز مختص کئے گئے ہیں اور فلاحی و ترقیاتی پروگراموں مےں بھی جنوبی پنجاب کا حصہ زےادہ رکھاگےا ہے۔آئندہ مالی سال کے بجٹ مےں صوبے کے عوام کی ترقی وخوشحالی کےلئے بے مثال پروگرام اور منصوبے رکھے گئے ہےں اورمختلف منصوبوں میں حکومت پنجاب نے 220 ارب روپے کی شاندار بچت کرکے نئی روایت قائم کی ہے۔انہوں نے کہاکہ نئے مالی سال کا بجٹ صوبے میں عوامی فلاح و بہبود، خوشحالی، یکساں معاشی ترقی، معاشرتی انصاف اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے حوالے سے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ترقی کا جو سفر شروع کر رکھا ہے، اسے مکمل کریں گے اور وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیاد ت میں شفافیت کے جو ریکارڈ قائم کئے ہیں انہیں مزید آگے بڑھائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ساہیوال کول پاور پلانٹ سے 1320 میگاواٹ بجلی پیدا ہونے پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ ساہیوال کول پاور پلانٹ کی دوسری ٹربائن سے بھی 660 میگاواٹ بجلی کی آزمائشی پیداوار شروع ہو گئی ہے جبکہ پہلی ٹربائن 660 میگاواٹ بجلی پہلے ہی پیدا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور موجودہ حکومت کی مخلصانہ کاوشوں کی بنا پر اب یہ پلانٹ مجموعی طور پر 1320 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا ہے اوراس منصوبے کو انتہائی تیز رفتاری اور اعلیٰ معیار کے ساتھ ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کا 6 ماہ قبل مکمل ہونا ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ محنت، دیانت اور امانت سے کئے گئے ہر کام میں اللہ تعالیٰ بھی برکت ڈالتا ہے اور ساہیوال کول پاور پراجیکٹ بھی محنت، دیانت اور امانت کے ساتھ شفافیت کی کھلی داستان ہے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی زےر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں خادم پنجاب اجالا پروگرام کے تحت سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لےاگےا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خادم پنجاب اجالاپروگرام کے تحت بجلی سے محروم 20ہزار سکولوں کو سولر پےنلز دےئے جائےں گے جس پر اربوں روپے کے وسائل فراہم کئے جائیں گے۔خادم پنجاب اجالاپروگرام کا آغاز جنوبی پنجاب کے سکولوں سے کےا جائے گا اور اس پروگرام کے تحت جنوبی پنجاب کے ہزار وںسکول شمسی توانائی کے ذرےعے روشن ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں بچوں اوربچےوں کو اس شاندار پروگرام سے فائدہ پہنچے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے خانےوال میں جھنگ روڈ پل باگڑ کے قریب ٹرےفک حادثہ مےں قےمتی انسانی جانوں کے ضےاع پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے کونائٹ انٹرنیشنل جرنلزم ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے قائداعظم محمد علی جناحؒکے ساتھی اور معروف قانون دان شرےف الدےن پےرزادہ کے انتقال پر دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شرےف الدےن پےرزادہ مرحوم کی قانون کے مےدان مےں خدمات کو تادےر ےاد رکھا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv