تازہ تر ین

پرائمری سے یونیورسٹی تک قرآنی تعلیمات لازمی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے پرائمری سے یونیورسٹی تک قرآن پاک کی لازمی تعلیم‘ تجویز اور قرآن ریسرچ اکیڈمی کے ساتھ وفاقی سطح پر قرآن کمپلیکس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت کی جانب سے ایک بل متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے تحت ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں مسلم طلباءکو قرآن پاک کی تعلیم لازم دی جائے گی۔ ہر سکول میں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ آدھا گھنٹہ قرآنی تعلیمات کیلئے مختص کیا جائے اور اس مقصد کیلئے تجوید کے ساتھ قرآن پاک کی تدریس کے ماہرین قراءحضرات کی خدمات حاصل کی جائے گی۔ پہلی سے پنجم تک ناظرہ‘ چھٹی سے بارہویں جماعت تک قرآن پاک کی تعلیمات ترجمہ کے ساتھ دی جائیں گی۔ اسی طرح یونیورسٹی لیول پر قرآنی تعلیمات کی فراہمی یقینی بناتے ہوئے بعض آیات کو زبانی یاد کرنا لازمی ہوگا۔ وزارت کے تحت اسلام آباد میں قرآن کمپلیکس قائم کیا جائے گا جہاں پر قرآنی تعلیمات کی فراہمی سرکاری سرپرستی میں کی جائے گی۔ کمپلیکس میں نایاب قرآنی نسخہ جات کو جمع کرنا اور اشاعت و تبلیغ کا عمل پوری دنیا تک پھیلانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ قرآن ریسرچ اکیڈمی کا قیام بھی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت وفاق میں ریسرچ اکیڈمی جبکہ یونین کونسل کی سطح تک اکیڈمیاں قائم کی جائیں گی جہاں قرآن پاک کو حفظ کرانے‘ صحیح تلفظ و اشاعت اور تبلیغ کے انتظامات کئے جائیں گے۔ اس ضمن میں آڈیو‘ ویڈیو ٹیکنالوجی کا استعمال عمل میں لایا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv