تازہ تر ین

زکوة جمع کرنے بارے فاروق ستار نے حقائق بیان کر دئیے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ رمضان میں ہم زکوٰة جمع نہیں کریں گے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے سندھ ہائی کورٹ میں ضمانتی مچلکے جمع کرادیے، فاروق ستار نے31مقدمات میں50، 50 ہزر روپے کے مچلکے جمع کرائے، عدالت نے اشتعال انگیزتقریر کے 31 مقدمات میں ضمانت منظور کی تھی۔ فاروق ستار نے سندھ ہائی کورٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بڑی مشکل سے ضمانتی اورزرضمانت کا انتظام کیا، عدالتی نظام آسان بنانےکی ضرورت ہے، مجھے31دستاویزات پر انگوٹھے لگانا پڑے، اس پیچیدہ نظام کو کمپیوٹرائزڈ کرنا پڑے گا۔ فاروق ستار نے کہا کہ پارٹی اس وقت مالی بحران کا شکار ہے،اخراجات کم کردیئے، ڈونرز سے بھی گزارش کی ہے، کے کے ایف کے معاملات بھی خراب ہوگئے، میں وزیر رہا، میئر رہا مگر میرے مالی حالات اچھے نہیں، میری جایئداد اکاﺅنٹس کی چھان بین کرلی جائے، میری کھلی آفر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دوست احباب مدد کردیتے ہیں اس لیے ضمانت کی رقم جمع کرادی، ہم زکوٰة جمع نہیں کریں گے، کارکنوں کو پیغام دے دیا ہے، ہم پر کوئی دباﺅ نہیں مگر کوئی الزام آے اس سے بہتر ہے نہ جمع کریں، مستحق خاندانوں کا رابطہ مخیر حضرات سے کرادیا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv