تازہ تر ین

مردم شماری مکمل ،پاکستان کی آبادی کتنی ہو گئی ،جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پاکستان میں 19سال بعد شروع ہو کر مکمل ہونے والی چھٹی مردم شماری کے بعد آبادی 18کروڑ سے بڑھ کر 22کروڑ تک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ بی بی سی کے مطابق پاکستان میں چھٹی مردم شماری کا عمل اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے جس میں غیر سرکاری اور غیر حتمی اندازوں کے مطابق ملک کی آبادی 21 سے 22 کروڑ تک ہو سکتی ہے۔ دو مرحلوں میں مکمل کی جانے والی خانہ و مردم شماری کا آغاز 15 مارچ کو ہوا تھا۔ اس سے قبل پاکستان کی آبادی 18اور 20کروڑ کے درمیان تصور کی جاتی تھی مگر اب مردم شماری کا عمل مکمل ہونے کے بعد یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ پاکستان کی کل آبادی 22کروڑ تک ہو سکتی ہے۔ پاکستان کے وفاقی ادارہ شماریات کے ترجمان حبیب اللہ خٹک نے اپنے بیان میں کہا کہ مردم شماری کا دوسرا اور آخری مرحلہ بدھ کو ختم ہو گیا ہے۔ آخری دن بے گھر افراد کو شمار کیے جانے کے لیے مختص تھا لیکن اگر کسی علاقے میں معمول کی مردم شماری کا کام رہ گیا ہے تو وہ بھی مکمل کیا جائے گا۔حبیب اللہ خٹک نے ایک سوال کے جواب میں بتایا ملک میں شرح پیدائش اور فارمز کی چھپائی کی بنیاد پر جو اندازے لگائے گئے ہیں ان کے مطابق شاید آبادی 21سے 22کروڑ کے درمیان ہو۔خانہ و مردم شماری کے آغاز میں طے شدہ مراحل کے مطابق عبوری نتائج دو ماہ میں سامنے آئیں گے جس میں ضلعی، صوبائی اور قومی سطح پر معمول کی رپورٹس، بڑے شہروں اور منتخب علاقوں پر خصوصی رپورٹس، اہم موضوعات پر مضمون کی مناسبت سے تجزیاتی رپورٹس اور سینسس اٹلس شامل ہوں گی۔ چھٹی مردم شماری کے آٹھ انتظامی یونٹس میں کل 118826 سویلین اور 2 لاکھ فوجی اہلکاروں نے حصہ لیا جبکہ اِس کا کل بجٹ ساڑھے 18 ارب روپے تھا۔پاکستان کے تیسرے بڑے اور پنجاب کے د وسرے بڑے شہرفیصل آباد کی آباد ی 2017مردشماری میں 19سال بعد 22لاکھ کا اضافہ اور دیہی علاقوں میں صرف 9لاکھ کا اضافہ جبکہ ضلع کی آبادی 54لاکھ سے بڑھ کر 85لاکھ تک پہنچ گئی،شہر ی آبادی میں اضافہ جبکہ دیہی علاقوں کی آباد ی میں کمی کارحجان سامنے آیا ہے،آبادی میں اضافہ کے بعد قومی وصوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ردوبدل اور اضافہ متوقع ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv