تازہ تر ین

تنخواہیں اور پینشن میں اضافے بارے زبردست خبر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) آئندہ مالی سال 2017-18ءکیلئے وفاقی بجٹ کا حجم 47کھرب 90ارب روپے تجویز‘ عوام پر 350ارب روپے کے ٹیکس لگانے کی تیاریاں‘ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 15سے 20فیصد تک اضافہ تجویز‘ وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نئے بجٹ کی منظوری دی جائے گی جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار آج شام (جمعہ) قومی اسمبلی میں منظوری کیلئے وفاقی بجٹ پیش کریں گے۔ آئندہ بجٹ میں عوام پر 350ارب روپے کے ٹیکس لگانے کی تیاریاں مکمل‘ 100ارب روپے کے نئے ٹیکس جبکہ 250ارب روپے ٹیکس اور ڈیوٹیوں میں ردوبدل کرنے کی تجویز ہے۔ وزارت خزانہ سے دستیاب اعدادوشمار کے مطابق آئندہ بجٹ میں جی ڈی پی کی شرح 6فیصد‘ زرعی ترقی 3.5فیصد‘ افراط زر کی شرح 6فیصد جبکہ برآمدات کا ہدف 23.10ارب ڈالر مقرر کرنے کی تجویز ہے۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) 2113ارب روپے ہو گا۔ وفاق 1001ارب‘ جبکہ صوبوں کیلئے 1112ارب روپے پی ایس ڈی پی کا حجم مقرر‘ آئی ڈی پیز کیلئے 45ارب‘ سکیورٹی کیلئے 45ارب‘ وزارتوں اور ڈویژنو کیلئے 352ارب روپے مختص کرنے کی تجویز‘ این ایچ اے کیلئے 324ارب روپے‘ بجلی کے منصوبوں کیلئے 60ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں 15سے 20فیصد اضافہ کی تجویز ہے۔ اس ضمن میں وزارت خزانہ کے ریگولیشن ونگ نے دو تجاویز تیار کی ہیں۔ پہلی تجویز میں گریڈ ایک سے 16کیلئے پندرہ فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 17سے 22کیلئے دس فیصد تنخواہوں میں اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ دوسری تجویز میں تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ اور پچاس فیصد ایڈہاک الاﺅنس کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنا شامل ہے۔ یوٹیلیٹی الاﺅنس میں بھی اضافے کی تجویز ہے جبکہ ہاﺅس رینٹ الاﺅنس کو بحال کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔ ڈیوڈینٹ کی آمدن پر نان فائلر کیلئے ٹیکس بیس فیصد سے بڑھا کر 25فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ ڈیوڈینٹ انکم پر فائلر کیلئے ٹیکس ساڑھے بارہ فیصد سے بڑھا کر پندرہ فیصد کرنے کی تجویز تیار کی گئی ہے۔ بانڈز اور سکیورٹیز کے منافع پر بھی ٹیکس کی شرح بڑھانے کی تجویز ہے۔ کمرشل درآمدکنندگان پر ودہولڈنگ کی شرح میں کمی کی جائے گی۔ ملک پاﺅڈر کی درآمد پر ڈیوٹی میں کمی کی جائے گی۔ یوریا اور ڈی اے پی کھادوں پر سیلز ٹیکس ختم کئے جانے کا امکان ہے۔ آئی ٹی سیکٹر کیلئے مراعات کا اعلان کیا جائے گا۔ خام مال کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکسوں میں کمی کی جائے گی۔ اسی طرح سمندر پار پاکستانیوں کیلئے مختلف مراعات کا اعلان کیا جائے گا جس میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ہاﺅسنگ سکیم شروع کرنے کی تجویز شامل ہے۔
بجٹ تجاویز



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv