تازہ تر ین
ishaq dar

آج تمام نظریں وفاقی بجٹ کی جانب

اسلام آباد (صباح نیوز‘اے این این) مالی سال دو ہزار 2017-18 کا وفاقی بجٹ آج (جمعہ کو) قومی اسمبلی میں پیش کیا جائیگا۔وفاقی بجٹ کا مجموعی حجم 4 ہزار 800 ارب روپے ہوگا۔ بجٹ میں دفاع کا حصہ تقریبا 20 فیصد ہو گا،ٹیکس آمدن کا ہدف 4 ہزار 25 ارب روپے جبکہ رمضان ریلیف پیکج کیلئے 1 ایک ارب 70 روپے مختص کئے گئے ہیں۔وفاقی کابینہ آج آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی منظوری دیگی جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ، 50 فیصد ایڈہاک الاونس تنخواہوں میں ضم کرنے اور ملازمین کیلئے منجمد شدہ ہاس رینٹ الاونس بھی بحال کئے جانیکا امکان ہے۔ آئندہ مالی سال 2017-18ءکا تقریباً 48کھرب روپے حجم کا وفاقی بجٹ (آج) جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائےگا ۔ قومی اسمبلی کا اجلاس (آج)جمعہ کو سپیکر سر دار ایاز صادق کی زیر صدارت چار بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوگا جس میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار آئندہ مالی سال 2017-18ءکا تقریباً 48کھرب روپے حجم کا وفاقی بجٹ پیش کرینگے ۔ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں بلند اقتصادی شرح نمو، مالیاتی نظم و نسق برقرار رکھنے، غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی، برآمدات و سرمایہ کاری کے فروغ، عام لوگوں کو ریلیف کی فراہمی، عوام دوست پالیسیوں کے ذریعے سماجی و اقتصادی بہتری کیلئے مزید اقدامات پر توجہ دی جائےگی ¾ بجٹ انفراسٹرکچر اور انسانی وسائل کی ترقی کے علاوہ معاشرہ کے غریب اور محروم طبقات کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے سماجی تحفظ کے پروگرام کیلئے فنڈز بڑھائے جانے کا امکان ہے۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں سماجی شعبہ کی ترقی کے علاوہ محصولات بڑھانے کیلئے اقدامات اور گورننس میں بہتری کے ساتھ ساتھ نجی شعبہ میں سرمایہ کاری بڑھانے پر بھی توجہ دی جائےگی۔ ریونیو کے حوالہ سے حکومت ٹیکس وصولی کے نظام میں بہتری، ٹیکس کی بنیاد کو وسعت دینے اور ٹیکس دہندگان کو سہولیات دینے جیسے متعارف کرائے گی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ میں مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو 6 فیصد تک بڑھانے کیلئے مالیاتی و پالیسی اقدامات متعارف کرائے جائیں گے۔ وفاقی بجٹ برائے مالی سال 2017-18ءکو پیش کرنے سے متعلق تمام تیاریاں کر لی گئی ہیں اس سلسلے میں تمام متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کے ذریعے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے سلسلہ میں اس کی تیاری میں تمام شراکت داروں کے ساتھ بھرپور مشاورت کی گئی ۔یاد رہے کہ قومی اقتصادی کونسل نے 19 مئی کو وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں آئندہ مالی سال کیلئے جی ڈی پی کی شرح نمو کا ہدف 6 فیصد مقرر کرنے کی منظوری دی تھی ۔ این ای سی نے آئندہ مالی سال کیلئے 25کھرب روپے کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کی بھی منظوری دی ہے جس میں 1001 ارب روپے وفاقی ترقیاتی پروگرام اور 1112 ارب روپے صوبائی ترقیاتی پروگرام کیلئے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv