تازہ تر ین

گورنر پنجاب بارے افسوسناک خبر

لاہور ( خبر نگار) لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وکلاءکنونشن پر حملہ کرنے کے الزام میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کی بار رکنیت منسوخ کر دی اور ان کے ہائی کورٹ بار میں داخلے پر پابندی عائد کر دی یہ فیصل لاہور ہائی کورٹ بار کے جنرل ہاﺅس اجلاس میں کیا گیا، اس حوالے سے لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر چوہدری ذوالفقار علی کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ بار کے زیر اہتمام آل پاکستان وکلاءکنونشن پر حملہ گورنر پنجاب کی ایماءپر کیا گیا گورنر پنجاب کی ہدایت پر لیگی وکلاءنے لاہور ہائی کورٹ بار کے پروگرام میں غنڈہ گردی کی صدر لاہور ہائی کورٹ بار کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ ہائی کورٹ بار میںآ کر معافی مانگیں ورنہ ان کی رکنیت معطل رہے گی، چوہدری ذوالفقار نے کہا کہ وکلاءکے ضمیر کا سودا کرنے کی کوشش کی گئی مگر وکلاءثابت قدم رہے اور وہ اپنے اس مطالبے پر قائم ہیں کہ وزیراعظم نواز شریف استعفیٰ دیں، لاہور ہائی کورٹ بار کے سیکرٹری عامر سعید راں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند لوگوں نے کنونشن ناکام بنانے کی کوشش کی اور گورنر ہاﺅس جا کر توڑ پھوڑ بارے کارکردگی بتا کر داد وصول کی، انہوں نے کہا کہ وکلاءمتحد ہیں اور وہ ملک میں آئین کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کے لئے ہر قسم کی سختیاں برداشت کرنے کو تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر کانسٹیبل پر الزام لگ جائے تو اس کو معطل کر کے کیس چلایا جاتا ہے لیکن ملک کے وہ ادارے جو وزیراعظم کے ماتحت ہیں وہ ان کے خلاف کیسے تحقیقات کر سکتے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم سپریم کورٹ کے پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد مستعفی ہوں تاکہ شفاف تحقیقات ہو سکیں، ذرائع کے مطابق ہائی کورٹ بارکے کنونشن پر حملے میں ملوث وکلاءکی فہرستوں کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے، جس کے بعد ہائی کورٹ بار کے عہدیدار ان کے خلاف بھی رولز کی خلاف ورزی کر کے یہ کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ترجمان گورنر پنجاب نے وکلاءکنونشن کے حوالے سے الزامات کو غلط اور بے بنیاد قرار دیا ہے، ترجمان کے مطابق گورنر پنجاب آئین و قانون کی بالادستی بار اور وکلاءکی عزت و حرمت پر یقین رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب قانون کے طالب علم اور اہم آئینی عہدے پر فائز ہیں وہ کسی بھی غیر قانونی اقدام کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv