تازہ تر ین

حکومت کرپٹ ہوتی تو یہ کام کبھی نہ ہوتا، وزیراعظم کا بڑا اعلان

ساہیوال (بیورو رپورٹ) وزیراعظم نے ساہیوال کول پاور پروجیکٹ کے 1320میگاواٹ یونٹ کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر وزیر اعیں 100 فیصد غیرملکی سرمایہ کاری سے مکمل ہونے والے ساہیوال کول پاور پلانٹ سے حاصل ہونے والی بجلی کی فی یونٹ قیمت 8 اعشاریہ 11 روپے ہو گی۔ پروجیکٹ کا دوسرا یونٹ جون میں کام شروع کر دے گا۔ منصوبہ مقررہ مدت سے 6 ماہ قبل مکمل کر لیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے منصوبے کا سنگ بنیاد 30 مئی 2014ءکو رکھا تھا۔ ساہیوال کول پاور پروجیکٹ 1320 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ منصوبے سے سالانہ 9 ارب کلوواٹ بجلی کی پیداوار متوقع ہے۔ منصوبے کے پہلے یونٹ سے 660 میگاواٹ بجلی قومی نظام میں شامل ہو رہی ہے۔بعد ازاں ساہیوال کول پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے کہا کہ وہ اس منصوبے کی سبک رفتار تکمیل میں حصہ لینے والے انجینئرز، چینی دوستوں اور بالخصوص شہباز شریف کی انتھک محنت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، منصوبے کی 22 ماہ میں تکمیل بڑا کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ صرف پنجاب سپیڈ نہیں پی ایم ایل این سپیڈ کا مظہر ہے اور میں اس کیلئے شہباز شریف کو ہیرو قرار دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو ملک دہشتگردی اور توانائی بحران کا بری طرح شکار تھا اور ملک کی معاشی حالت نہایت ابتر تھی لیکن اب ہم نے دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو ختم کر دیا ہے، توانائی بحراب بھی ختم ہونے کو ہے اور ہم 2018ءکے آغاز تک 10000 میگاواٹ مزید بجلی سسٹم میں لانے میں کامیاب ہو چکے ہوں گے اور اب ملک مین صنعتوں کیلئے بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی اور 2018ء تک ہم نہ صرف لوڈ شیڈنگ پر مکمل طور پر قابو پا لیں گے بلکہ ہم ٹیرف کو کم کرنے میں بھی کوشاں ہیں۔ وزیراعظم نے بتایا کہ شہباز شریف بہاولپور میں شمسی بجلی کا منصوبہ تعمیر کر رہے ہیں اور متعدد ہائیڈرل پاور پلانٹس بھی تعمیر کئے جا رہے ہیں جن کی تکمیل کے بعد ٹیرف میں خاطرخواہ کمی آئے گی۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ سی پیک پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہو گا، ہم نہ صرف پاور پلانٹ لگا رہے ہیں بلکہ سڑکیں بھی بنا رہے ہیں، 2019ءتک روڈ نیٹ ورک مکمل ہو جائے گا۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختونخوا میں ہماری حکومت نہیں، وہاں بھی موٹروے بنا رہے ہیں، لاہور ملتان موٹروے اگلے سال مکمل ہو جائے گی، ملتان سے موٹروے کراچی تک جائے گی، پشاور سے کراچی تک ملک کو موٹرویز سے جوڑ دیا جائے گا۔وزیر اعظم نے خواجہ سعد رفیق کو بھی ریلوے ٹریک ساہیوال پہنچانے پر شاباش دی، بولے دو سالوں میں شیڈ نہیں بنتے تو پراجیکٹ کیسے بن سکتا ہے؟ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں چار سالوں میں بننے والے منصوبے چالیس سال میں مکمل نہیں ہوتے اور منصوبوں میں لگنے والا آدھا پیسہ لوگ کھا جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کرپٹ ہوتی تو اتنے بڑے منصوبے کبھی نہ بنتے۔ وزیر اعظم نے بتایا کہ 2019ءتک پشاور تا کراچی موٹروے مکمل ہو گی۔ انہوں نے ساہیوال پاور پلانٹ پر کام کرنے والے تمام ورکرز کو ایک بونس دینے کا بھی اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مخالفین مجھے نہیں ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں مگر ان کے منفی رویے سے رکنے والے نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اسی طرح ترقی کرتا رہا تو ایشیئن ٹائیگر بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv