تازہ تر ین
Lessco

بجلی اتنی سستی پہلے کبھی نہ تھی ،رمضان المبارک میں حکومت کا عوام کیلئے بڑا تحفہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 96 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔چیرمین طارق سدوزئی کی سربراہی میں نیپرا میں بجلی کے ٹیرف میں ردو بدل کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ایک روپیہ 75 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی۔ تاہم سماعت کے دوران نیپرا نے مزید 21 پیسوں کا ریلیف دیتے ہوئے ایک روپیہ 96 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی۔ بجلی کے نرخوں میں یہ کمی اپریل کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔قیمت میں کمی سے صارفین کو ساڑھے 14 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ تاہم نرخوں میں اس کمی کا اطلاق کے الیکٹرک اور300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین پرنہیں ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv