تازہ تر ین

لارڈز گراﺅنڈمیں یونس کے اعزازمیں الوداعی تقریب

لندن (نیوزایجنسیاں) تاریخی کرکٹ گراﺅنڈ لارڈز میں لیجنڈ کرکٹر یونس خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیائے کرکٹ کے بڑے ناموں سمیت پاکستانی ہائی کمشنر، صحافیوں اور پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر کھلاڑیوں اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے کرکٹ کے شعبے میں شاندار خدمات سر انجام دینے پر یونس خان کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔تقریب میں موجود یونس خان نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے اپنے مداحوں سے دعاﺅں کی درخواست کی اور کہا کہ جس طرح سب لوگوں نے انہیں سپورٹ کیا اس پر وہ پاکستانی قوم کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح پہلے پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کی جاتی رہی ہے اسی طرح آئندہ بھی انہیں سپورٹ کیا جائے۔”میرے پاس کرائے کیلئے پیسے نہیں ہوتے تھے اس لیے بھاگ کر سٹیڈیم جانا پڑتا تھا “شعیب اختر نے ماضی کے ایسے حالات سے پردہ اٹھا دیا کہ جان کر آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آ جائیں گے۔اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے گفتگو کرتے ہوئے تقریب کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ لارڈ یونس خان کا پسندیدہ کرکٹ گراﺅنڈ ہے جہاں انہوں نے تاریخ ساز کارکردگی دکھائی۔ کسی بھی لیجنڈ کھلاڑی کی خدمات کا اس سے بہتر اعتراف کوئی نہیں ہو سکتا کہ اسے اسی کے پسندیدہ گراﺅنڈ میں الوداعی تقریب دی جائے۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے شاندار الوداعی تقریب ملنے پر یونس خان کو مبارکباد پیش کی اور کہا یونس خان جیسے بیٹسمین کا ہمارے ملک میں پیدا ہونا بڑا اعزاز ہے۔ اظہر محمود کا کہنا تھا کہ یونس خان پوری دنیا کیلئے سپر سٹار ہے جس طرح انہوں نے پاکستان کا نام روشن کیا ہے اس کی مثال کم ہی ملتی ہے۔ یونس خان بہت ہی عاجز شخص ہیں جنہوں نے کبھی سینچری بنائی تو بھی ان کے چہرے پر مسکراہٹ رہی اور اگر صفر پر آﺅٹ ہوئے تو بھی وہ مسکراتے رہے۔ٹی 20کرکٹ کا وہ کھلاڑی جو سکول فیس نہ ہونے کی وجہ سے پڑھ نہ سکا اور کچرہ اٹھایا کرتا تھا، یہ باہمت کھلاڑی کون ہے؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے۔فاسٹ بولر محمدعامر کا کہنا تھا کہ یونس خان کی قیادت میں قومی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا ، وہ واقعی ہیرو ہیں اور انہوں نے کرکٹ کی جس طرح خدمت کی ہے اس طرح کی تقریب ان کا حق تھا۔سابق کرکٹر راشد لطیف کا کہنا تھا کہ یونس خان کے کیریئر کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ، ان میں دوسرے پلیئرز کی نسبت جذبہ حب الوطنی زیادہ ہے۔یونس کے کردار سے ہر کوئی واقف ہے اس نے کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv