تازہ تر ین

25 ممالک کے ریسلرز ان پاکستان ، شہر قائد میں رنگ جما دیا

کراچی (خصوصی رپورٹ)کراچی میں سجا پروفیشنل ریسلنگ کا میلہ، غیر ملکی پہلوانوں کی زور آزمائی کے بعد پاکستان کے واحد پروفیشنل ریسلر بادشاہ پہلوان خان کی کارلیٹو کیخلاف جیت کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا۔ملکی تاریخ میں پروفیشنل ریسلنگ کا پہلا ایونٹ ،25غیر ملکی ریسلرز اور ریفریز کی کراچی آمد ہوئی۔میئر کراچی وسیم اختر نے تمام ریسلرز کا استقبال کیا اور رنگ میں ایکشن سے قبل آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا ۔فائٹ سے قبل ریسلرز اپنے اپنے سگنچر اسٹائل میںرنگ میں آئے۔ پہلی فائٹ میں الجزائر کے یاسین عثمانی نے اٹلی کے فیبیو فیراری کو چت کردیا ، جبکہ اگلی فائٹ میں ایڈم فیلکس نے کامیابی حاصل کی۔برطانوی ریسلر ٹائنی آئرن نے ایکساتھ2،2 پہلوانوں کو پچھاڑا، جبکہ خواتین کا معرکہ اینجلز بومبیٹا نے اپنے نام کیا۔اپنے پسندیدہ ریسلرز کو ایکشن میں دیکھ کرننھے منے فینز خود بھی ریسلرز کے انداز اپنانے لگے۔مداحوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پرو ریسلنگ کا انعقاد خوش آئند ہے۔ایونٹ کی حتمی فائٹ میں پاکستان کے بادشاہ پہلوان نے پیورٹو ریکو سے تعلق رکھنے والے حریف کارلیٹو کو زیر کرلیا۔ کارلیٹو نے گڑبڑ کی تو مہمان ریفری ویڈ بریٹھ کے ہاتھوں بھی منہ کی کھانی پڑی۔ کراچی میں پرو ریسلنگ کے کامیاب انعقاد کے بعد اب ان پہلوانوں کا اگلا پڑاو لاہور میں ہوگا، جہاں وہ کل اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے پھر اسلام آباد میں ایکشن ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv