تازہ تر ین

تعاون کے بدلے فوجی اڈے, وزیراعلیٰ کا چین بارے بڑا اعلان

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ چےن کا بےلٹ اےنڈ روڈ کا نظرےہ انسانی بھلائی،اقوام عالم کی عزت نفس اورخود مختاری کے احترام پر مبنی عظےم دستاوےز ہے،جس کی تارےخ مےں کوئی مثال نہےں ملتی۔وہ چےن کے معروف صنعتی شہرتےانجن مےںپنجاب حکومت کے زےر اہتمام بزنس کانفرنس اورروڈ شو سے خطاب کررہے تھے ۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اپنے خطاب مےںکہا کہ بےلٹ اےنڈ روڈ فورم سے چےنی صدر شی جن پنگ کا خطاب ان کی قائدانہ عظمت،فراست،مستقبل شناسی اورتارےخ کے ادراک کا عکاس تھااوراس شاندار تقرےر کی گونج صدےوں تک چہار عالم سنائی دےتی رہے گی۔انہوںنے کہا کہ بےلٹ اےنڈ روڈ ماضی مےں ہونےوالے عالمی معاہدوں اورپروگراموں کے برعکس مثبت جذبوں اوربنی نو ع انسان کی مجموعی بہبود کےلئے خوش آئند مستقبل کی آرزوسے عبارت ہے اوراس پروگرام کا مقصد چند منتخب اقوام کو اپنے دائرے مےں شامل کر کے مخصوص عزائم کو عملی جامہ پہنانا نہےں۔ چےن دوسروں کے معاملات مےں دخل دےنے اوران پر اپنا موقف مسلط کرنے پر ےقےن نہےں رکھتا ۔چےن دوسرے ممالک سے تعاون کرتے ہوئے انہےں شرائط کا پابند نہےں بناتا،وہ دوستوں سے تعلقات کی قےمت نہےں مانگتا۔چےن تعاون کے بدلے مےں ”ڈومور“کی تکرار نہےں کرتا۔ شہبازشرےف نے کہا کہ چےن نے اپنے اتحادےوں سے کبھی فوجی اڈے ےا اےئر بےس نہےں مانگے۔انہوںنے کہا کہ چےن نے دنےا مےں موجودہ مقام محنت اورمسلسل محنت سے حاصل کےا ہے ۔ چےئرمےن ماو¿سے لےکرموجودہ صدر شی جن پنگ تک چےنی تارےخ کے مختلف ادوار مےں چےن کی قےادت نے ہوا کے رخ کی پرواہ نہ کرتے ہوئے انقلابی فےصلے کےے،جس نے عوام کی تقدےر بدل کررکھ دی ہے۔چےن کے عوام دکھوں کی بھٹی سے گزر کرےہاں تک پہنچے ہےں اورانہےںانسانی آلام و مصائب کا بخوبی اندازہ اور احساس ہے ،ےہی وجہ ہے کہ چےن ان اقوام کو آگے لانا چاہتاہے جو زندگی کی دوڑ مےں پےچھے رہ گئی ہےں اوراسی لئے بےلٹ اےنڈ روڈ مےں امتےازی روےے کی بجائے اجتماعےت ، بالادستی کی بجائے اشتراک اورتصادم کی بجائے مشاورت کی راہ اپنائی گئی ہے۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان چےنی صدر شی جن پنگ کے وےژن سے مکمل طورپر متفق ہے ۔انہوںنے کہا کہ چےن پاکستان سے اپنے تعاون کی کوئی قےمت نہےں مانگتا،وہ صرف ےہ چاہتا ہے کہ ہم محنت کرےں اورپاکستان کو مضبوط اورمعاشی طورپر خوشحا ل بنائےں ۔قبل ازےں چےن کے معروف صنعتی شہرتےانجن مےںپنجاب حکومت کی طرف سے پہلی بزنس کانفرنس اورروڈ شو کا انعقاد کےاگےا۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے پنجاب چےن صنعتی تعاون روڈ شوکا افتتاح کےا۔چےن بھر سے سرماےہ کاروں اورمالےاتی اداروں کے نمائندوں نے کانفرنس مےں شرکت کی ۔روڈ شو مےں پاکستانی کمپنےوں اور اداروں کی طرف سے مصنوعات کے سٹالز لگائے گئے ہےں۔وزےراعلیٰ نے حکومت پنجاب کی جانب سے لگائے گئے مختلف سٹالز کا دورہ کےا ۔وزےراعلیٰ نے ٹےوٹا کے سٹال مےں خصوصی دلچسپی لی۔روڈ شو مےں چےنی فنکاروں نے پاکستانی مےوزک اورنغمے پےش کےے۔ وزےراعلیٰ نے چےنی گلوکاروںکےساتھ ملکر” مےں بھی پاکستان ہوں ،تو بھی پاکستان ہے “کا ملی نغمہ گاےا۔وزےراعلیٰ نے چےنی اورپاکستانی فنکاروں کی کلچرل پرفارمنس کو سراہااورکانفرنس مےں چےنی سرماےہ کاروں نے پنجاب کے حوالے سے اپنے تجربات بےان کےے۔چےنی سرماےہ کار نے کہا کہ پنجاب مےںہمےں اپنے منصوبوں کے اجراءاورتکمےل کےلئے بہترےن ماحول اورتعاون مہےا کےاگےااوروزےراعلیٰ شہبازشرےف بےرونی سرماےہ کاروں کے مسائل کا حل اپنی نگرانی مےں کراتے ہےں ۔ کانفرنس سے پارٹی سےکرٹری مےونسپل کمےٹی لی ہانگ ژونگ نے بھی خطاب کےا ۔پاکستانی تاجروں اور صنعتکاروں نے بڑی تعداد مےں روڈ شومےں شرکت کی۔ مشاہد حسےن نے وزےراعلیٰ کی خصوصی دعوت پر شرکت کی۔پاکستان کی جانب سے تےانجن مےں منعقد کےا جانے والا ےہ پہلا روڈ شو ہے۔وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے پہلی باریہ انکشاف کیاہے کہ وہ اپنے ہاتھ سے خراد کی مشین بھی چلاتے رہے ہیں- وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے یہ انکشاف آج چین میں تےانجن ےونےورسٹی آف ٹےکنالوجی اینڈ ایجوکیشن کے دورے کے موقع پر کیا-وزیراعلی نے یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کامعائنہ کیااور وہاں رکھی گئیںپرانی اورنئی مشےنےں دےکھیں۔ جب ایک رفیق کار نے وزیراعلی سے کہاکہ یہ مشینیں دیکھ کر کچھ یاد آیا ہے تو وزیراعلی نے کہاکہ مےرے والد مرحوم خود بھی ےہ مشےنےں چلاتے تھے اورمجھ سے بھی اس مشےن پر کام لےتے تھے ۔دریں اثناءچین کے شہر تیانجن میں پنجاب اور تیانجن کی حکومتوں کے مابین صوبہ پنجاب میںٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے معاہدہ ہوا- وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف معاہدے کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے-معاہدے کے تحت تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ ایجوکیشن پنجاب میں بین الاقوامی معیار کی ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن یونیورسٹی قائم کرنے میں تعاون کرے گی-پنجاب حکومت کی جانب سے ٹیوٹا کے چیئرمین شیخ عرفان قیصر اور تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ ایجوکیشن کی نمائندہ نے معاہدے پر دستخط کئے-وزیراعلی شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں بین الاقوامی معیار کی ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن یونیورسٹی کے قائم کا معاہدہ خوش آئند ہے اوراس معاہدے پر وقت ضائع کئے بغیر عملدرآمد کرناہے-وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے آج تیانجن اکنامک ٹیکنالوجیکل ڈویلپمنٹ ایریا (TEDA)کا دورہ کیا- 450مربع میل پر محیط اس انڈسٹریل پارک اینڈ اسٹیٹ میں جدید ترین انفراسٹرکچر مہیا کیا گیاہے-وزیراعلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں اسی طرز پر انڈسٹریل ایریا بنانا چاہتے ہیں-انہوںنے کہاکہ چین کا انڈسٹریل پارکس بنانے میں تجربہ او رمہارت دنیا بھر میں مسلمہ ہے اورچین کی مہارت ہمارے لئے سودمندہوگی-انہوںنے کہاکہ چین کے تعاون سے پنجاب میں جدید انفراسٹرکچر پر مشتمل انڈسٹریل پارک بنائیں گے- وزیراعلی نے کہاکہ صوبائی وزیر صنعت شیخ علاﺅالدین او رسیکرٹری صنعت کل دوبارہ TEDA کا دورہ کریں اورچین کے حکام سے تفصیلی ملاقاتیں کر کے ٹیکنیکل معاونت کے لئے بات چیت کو آگے بڑھائیں- تےانجن کے انٹرنےشنل چےمبر آف کامرس اےنڈ انڈسٹری اور پنجاب حکومت کے درمےان مفاہمت کی ےادداشت پر دستخط کئے گئے – وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے-معاہدے کے تحت پنجاب اورتےانجن کے مابےن تجارت،کاروبار اورمعاشی تعلقات کو بڑھانے اورتعاون کے نئے امکانات کے حوالے سے فوری اقدامات کےے جائےں گے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے پاکستان مسلم لےگ(ن) کے سےنئر رہنماءخواجہ احمد حسان جبکہ تےانجن کے انٹرنےشنل چےمبر آف کامرس اےنڈ انڈسٹری کی جانب سے ان کی سےنئر ممبر نے معاہدے پر دستخط کےے۔اس موقع پر خواجہ احمد حسان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ برسوں مےں پنجاب اورتےانجن کے درمےان تجارت مےں اضافہ ہواہے اورمستقبل میں پنجاب اورتےانجن مےں تجارت اورکاروباری سرگرمےوں مےں مزےد اضافہ ہوگا۔ خواجہ احمد حسان نے تےانجن کے انٹرنےشنل چےمبر آف کامرس اےنڈ انڈسٹری کے عہدےداران کو پنجاب کے دورے کی دعوت دی۔وزےراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشرےف کا چےن مےں پنجاب حکومت کے زےر اہتمام بزنس کانفرنس سے خطاب تارےخی اہمےت کا حامل تھا۔کانفرنس کے شرکاءکی جانب سے وزےراعلیٰ شہبازشرےف کے خطاب کو غےر معمولی پذےرائی دی گئی۔وزےراعلیٰ کے خطاب کو سراہنے والوں مےں کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے عہدےداران، مقامی رہنمائ، چےنی حکام اورسرماےہ کار بھی شامل تھے،جنہوںنے تقرےر کے اختتام پر وزےراعلیٰ شہبازشرےف کو مبارکباددی۔ وزےراعلیٰ نے اپنے خطاب مےں چےن کی بےلٹ اےنڈ روڈ پالےسی کا تارےخی تناظر مےں جائزہ لےتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد ماضی مےں عالمی سطح پر سامنے آنےوالے استعماری پروگراموں کے برعکس انسانےت کی فلاح،غربت، بے روزگاری اورپسماندگی سے نجات دلانا ہے ۔کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے سےنئر عہدےدار نے تقرےر کے اختتام پر وزےراعلیٰ شہبازشرےف سے کہا کہ آپ نے حقائق کو جس جراتمندی سے بےان کےا ہے، اس پر آپ مبارکباد کے مستحق ہےں۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف کی تقرےر کا براہ راست چےنی زبان مےں ترجمہ بھی کےا جا رہا تھا چنانچہ کئی مواقع پر کانفرنس مےں شرےک چےنی رہنماو¿ں ،حکام اورسرماےہ کاروں نے بار بار تالےاں بجاکروزےراعلیٰ کے تارےخی خطاب کو سراہا۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے کسی ملک کا نام لئے بغےر کہا کہ چےن دوسروں کے برعکس دوستوں سے اپنے تعاون کی قےمت وصول نہےں کرتا۔چےن کی وزرات خارجہ کے اےک اعلی افسر نے کانفرنس مےں موجود پنجاب کے اےک وزےر سے کہا کہ بےلٹ اےنڈروڈکے اجراءکی طرح آپ کے وزےراعلیٰ کا خطاب بھی تارےخی تھااورانہوں نے حقےقی معنوں مےں دنےا بھر مےں بسنے والے کم ترقی ےافتہ عوام کی ترجمانی کی ہے۔وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شرےف نے چےن مےں بزنس کانفرنس کے دوران عالمی تارےخ اورموجودہ حالات کے تناظر مےں چےن کے بےلٹ اےنڈ روڈ کی اہمےت کے بارے مےں تفصےلی خطاب کےا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv