تازہ تر ین
dawn

ڈان لیکس کااصل ذمہ دار کون ؟؟

اسلام آباد ، کراچی ، لاہور ( وقائع نگار) پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے ڈان لیکس بارے پی ٹی آئی کی تحریک التواءکو فی الفور ایوان زیرین میں زیر بحث لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنہیں قربانی کا بکرا بنایا گیا وہ عدالت کا دروازہ کھٹکٹا رہے ہیں ، قوم حقیقت جانتا چاہتی ہے کہ ڈان لیکس کا اصل ذمہ دار کون ہے ، ڈان لیکس کمیشن کی رپورٹ کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جا ئے ، حکومت ٹال مٹول سے تاثر جارہا ہے کہ کسی خاص شخصیات کو بچایا جا رہا ہے ، بہت سے لوگ فاٹا کے معاملے پر سیاست چمکا رہے ہیں ،تحریک انصاف اصلاحات اور فاٹا کو کے پی کے میں ضم کرنے کی حمایت کرتی ہے تاہم اس حوالے سے اختیارات گورنر کی بجائے خیبرپختونخوا کی منتخب حکومت کو منتقل ہونے چاہیئں ، پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ شیریں مزاری ، عثمان ترکئی ، شہریار آفریدی ودیگر بھی موجود تھے ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فوج نے کہا کہ ڈان لیکس سے قومی سلامتی کو نقصان پہنچا، وزیرداخلہ نے بھی اس موقف کی ےائید کی ، نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد راﺅ تحسین عدالت چلے گئے کہ میں قصور وار نہیں ، میرے ساتھ زیادتی کی گئی ، طارق فاطمی ے بھی واضح کیا کہ میں قومی سلامتی کے اصولوں سے نابلد نہیں ہوں ، میں بے گناہ ہوں ، پرویز رشید بھی منجھے ہوئے سیاسی کارکن ہیں ان کے بارے میں بھی تاثر پایا جاتا ہے کہ انہیں قربانی کا بکرا بنایا گیا ، ہم معاملے کر کریدنا نہیں چاہتے تاہم قوم کے سامنے تفصیلات لائی جانی چاہیئں کہ ذمہ دارکو ن ہیں ، اگر یہ تینوں بے قصور ہیں تو سزا کیوں دی گئی ، ہمارا مطالبہ ہے کہ ڈانلیکس رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے ہوسکتا ہے کہ رپورٹ پڑھ کر ہم حکومت کے موقف کی تائید کریں ، قوم حقیقت جاننا چاہتی ہے ۔ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ہماری تحریک التواءجائز اور قوانی کے مطابق ہے ، قومی سلامتی سب سے اہم معاملہ ہے ، فوری طور پر زیر بحث لایا جائے ، اسپیکر حکومتی دباﺅ پر تحریک التواءکو زیر بحث ہیں لانا چاہتے ۔تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف جو تبدیلی خیبر پختونخوا میں لائی ہے اس کی مثال چاروں صوبوں میں بھی نہیں ملتی جبکہ گزشتہ کئی دہائیوں سے شہرپر راج کرنے والی جماعت نے کبھی کراچی کے بنیادی مسائل حل کرنے کو ترجیح نہیں دی۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر کا ضلع وسطی کے دورے کے موقع پر یوسی36لیاقت آباد میں عوامی رابطہ آفس کے افتتاح، نارتھ کراچی سیکٹر 5-Bاور عید گاہ گرانڈ گلبہار میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تحریک انصاف کراچی میں ایک مضبوط سیاسی قوت بن کر ابھر رہی ہے اور انشااللہ آئندہ عام انتخابات میں کراچی کی عوام اس شہر کی بہتر ی اور ترقی کی خاطر تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیاب بنا کر یہ ثابت کردے گی کہ کراچی کے شہری تبدیلی کے خواہش مند ہیں اور حقیقی تبدیلی صرف تحریک انصاف ہی لا سکتی ہے۔ انہوں نے کبھی کراچی شہر کے بنیادی مسائل حل کرنے کو ترجیح نہیں دی ۔ کراچی کے عوام اب یہ جان چکے ہیں کہ ان جماعتوں نے صرف کراچی شہر کی محرومیوں پر سیاست کی ہے اور یہ کبھی بھی اس شہر کے مسائل حل نہیں کر سکتے۔دریں اثناءسابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن اور لوٹ مار کر نےوالوں کا ناقابل معافی جرم ہے قوم اور انکو تارےخ کسی صورت معاف نہےں کر ےگی بلکہ ان سے مکمل حساب لےا جائےگا ‘پوری قوم کی نظر ےں اب بھی سپر ےم کورٹ پر لگےں ہےں انشاءللہ کر پشن کر نےوالے اپنے انجام سے دوچار ہوں گے ‘ ہم جمہو رےت ‘آئےن اور پار لےمنٹ نہےں کر پشن کے خلاف ہر مےدان مےں عوام کا مقدمہ لڑ رہے ہےں‘کر پشن کر نےوالوں کےلئے سےاست کے دروازے بند کر نا ہوں گے ‘۔وہ پیگذشتہ روز کو اپنے دفتر مےں پارٹی وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ بہتر ہوتا کہ وفاقی حکومت چین سے ایم او یوز کے ڈھیر لگانے اور کاغذی منصوبوں پر دستخط کرنے کی بجائے بجلی کے بحران کا حل تلاش کرتی 4برسوں کے بعد بھی قوم کو لوڈ شیڈنگ کے عذا ب کا اسی طرح سامنا ہے جیسا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں تھا انہوں نے کہا کہ مضحکہ خیز بات ہے کہ” میاں برادران” اپنے اقتدار کے آخری برس میں بھی ڈرامے بازیوں کے علاوہ کچھ نہیں کر رہے اور لوگوں کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے عبدالعلیم خان نے چئیرمین سیکرٹریٹ میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ2013کے انتخابات میں بڑے بڑے دعوے کرنے والوں نے ایک دھیلے کی کارکردگی نہیں دکھائی اور آج تمام شعبے بد سے بد تر ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ اب دوبارہ نواز لیگ سیاسی شہید بننے کی کوششیں کر رہی ہے لیکن عوام اصل حقائق سے بخوبی آگاہ ہیں ، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ کس کس کا شو ختم ہوا اور کس کے ” ویکس“ شروع ہوئے،2018ءمیں سب پتہ چل جائیگا، عوام نے 2013ءمیں پیپلز پارٹی کو مسترد کر دیا ،2018ءمیں مسلم لیگ ن کی بھی سیاسی تدفین کر دیں گے، وزیراعظم” ویکس “ کی باتیں کرتے ہیں جب کہ حقیقت میں ان کے اپنے دن گنے جا چکے ہیں نوازشریف وطن واپسی پر جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کی تیاریاں شروع کریں، نواز شریف زرداری کو چور چور کہتے رہے جبکہ اب ان کے سابق ” صادق اور امین “ دوست اب انہیں چور چور کہہ کر پکار رہے ہیں ان کا احتساب کرنے کیلئے تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں تیار ہے آنے والے دنوں میں کرپٹ حکمرانوں کا بھرپور احتساب کریں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv