تازہ تر ین
sharab

جعلی شراب کی 140فیکٹریاں کہاں کہاں ہیں؟؟

لاہور (خصوصی رپورٹ) پولیس اور محکمہ کی مبینہ ملی بھگت سے پنجاب میں 104 جعلی شراب تیار کرنے والی فیکٹریوں کا انکشاف ہوا ہے۔ گزشتہ دو سال کے دوران مختلف شہروں میں جعلی زہریلی شراب پینے کے باعث تین خواتین سمیت 57 افرادموت کے منہ میں چلے گئے جبکہ متعدد افراد کے گردے ناکارہ اور بینائی سے ہمیشہ کیلئے محروم ہوگئے۔ پولیس اور انتظامیہ کے بلندوبانگ دعوﺅں کے باوجود کئی شہروں میں جعلی شراب بنانے والی فیکٹریاں سرعام کام کر رہی ہیں۔ حال ہی میں لاہور کے علاقے شیراکوٹ میں واقع شریف لینڈ پارک کے سوئمنگ پول میں پانچ جگری دوست محنت کش فیصل ، ندیم، یاسین، ارشد اور سہیل نہانے گئے جہاں انہوں نے جعلی شراب پی تھوڑی ہی دیر کے بعد چاروں کی حالت غیرہوگئی اور چاروں خون کی قے کرنے لگے، چاروں کو مقامی ہسپتالپہنچایا گیا جہاں دو روز بعد فیصل ، ندیم، یاسین اور ارشد جانبر نہ ہوسکے جبکہ ان کا دوست سہیل آنکھوں کی بینائی سے محروم اور گردوں کی بیماری میں مبتلا ہوگیا۔ لاہور میں دو سال کے دوران مختلف علاقوں نشترکالونی، یوحنا آباد، شاہدرہ، نواں کوٹ،شیراکوٹ، بندروڈ ، گلبرگ، رائے ونڈ میں جعلی شراب پینے کے باعث اٹھارہ افراد موت کی نیند سو گئے، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جعل شراب پینے سے گیاکہ افراد موت کی نیند سو گئے، ٹوبہ ٹیک سنگھ میںجعلی شراب پینے سے گیارہ افراد موت کے منہ میںچلے گئے، میاںچنوں میں جعل شراب پینے سے نو افراد ہلاک ہوئے، فیصل آباد گندا نالہ آبادی میں رہائش پذیر احسان، جہانگیر، کاشف، جیدی وغیرہ پانچ افرادزہریلی جعلی شراب پینے کے باعث ہلاک ہوگئے، ساہیوال جیٹی روڈ پر کار میں موجودچار افراد پراسرار طورپر مردہ پائے گئے، شیخوپورہ میں ایک سال قبل ایک ہی گھر کے دو افراد رمضان اور شکیل زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہوئے، خانیوال میں ڈیڑھ سال قبل پٹھان بستی میں پانچ افراد کی زہریلی شراب پینے کے باعث موت واقع ہوئی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv