تازہ تر ین

مزید ایک یورپی ملک کی ”سی پیک“ میں شمولیت, دیکھئے بڑی خبر

بیجنگ (این این آئی)اسپین نے کہا ہے کہ وہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں شمولیت کیلئے تیار ہے۔یہ بات اسپین کے وزیر اعظم ماریانو راجوئے نے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کے موقع پر ایک انٹرویو میں کہی۔انھوں نے کہا کہ چین نے اپنی ترقی اور نشوونما کے ساتھ ساتھ یہ چیز بھی اپنی ذمہ داری سمجھی کہ وہ جوہری عدم پھیلاﺅ اور ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ کی طرح بین الاقوامی اقتصادی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرے۔انہوںنے کہاکہ عالمی برادری کیلئے یہ اچھی خبر ہے کہ چین کی معیشت مسلسل ترقی کررہی ہے، چینی قیادت کی جانب سے ترقی کا ماڈل استعمال کرنے کا عمل درست ہے جس سے خدمات کے شعبے میں بین الاقوامی میں مدد ملے گی۔بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے بین الاقوامی سطح پر تعاون کے وسیع تر اور بہتر مواقع سامنے آئیں گے۔ماریانو راجوئے نے کہا کہ اسپین کی بنیادی ڈھانچے، توانائی اور ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیاں روڈ اینڈ بیلٹ منصوبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv