تازہ تر ین

حاجرہ خان، عائزہ خان ڈرامہ”تودل کا کیا ہوا“میں کاسٹ

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ حاجرہ خان اور عائزہ خان نئی ڈرامہ سیریل”تودل کا کیا ہوا“کے اہم کرداروں میں کاسٹ ہوگئی ہیں جس کی ریکارڈنگ کا آغازکردیا ہے ۔ اس سیریل کی پروڈیوسر ثنا شاہنواز اور مومنہ درید،ڈائریکٹرشاہد شفاعت اور رائٹرخلیل الرحمن قمر ہیں جن کے کریڈٹ پر تمام سپرہٹ سیریل شامل ہیں اور یہ ان کامسلسل تیسراسیریل ہے جس میں عائزہ خان لیڈ رول کررہی ہیں۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں سمیع خان ،زاہداحمد ،بہروزسبزواری ، عثمان پیرزادہ، سیمی پاشااور منشاپاشا شامل ہیں۔حاجرہ خان نے اس بارے میں ”خبریں“کو بتایا کہ ڈرامے کی کہانی بہت الجھی ہوئی اور مشکل ہے جس میں میراکرداروکیل ہے ۔شاہد شفاعت ہمیشہ منفردکام ہی کرتے ہیں جبکہ خلیل الرحمن قمر کا نام ہی کامیابی اور مقبولیت کی ضمانت ہے۔ مجھے ان کے لکھے ہوئے ڈرامے میں کام کرکے بہت اچھا لگ رہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv