تازہ تر ین
multan

ملتان: تیز رفتار ٹریلر نے سکول وین کچل دی، 4 بچے اور ڈرائیور جاں بحق

ملتان(ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ممتاز آباد سے نجی سکول کی وین مخدوم رشید جا رہی تھی کہ اچانک پل چھٹہ کے نزدیک تیز رفتار ٹریلر بے قابو ہو کر سکول کی وین سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں وین کا ڈرائیور اور 4 بچے جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور کرین کے ذریعے ٹریلر کے نیچے پھنسی وین کو نکالا۔ ایمبیولینسوں کے ذریعے زخمی بچوں کو فوری طور پر نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق 5 بچوں کی حالت ہیڈ انجری کے باعث تشویشناک ہے۔ادھر تھانہ مخدوم رشید کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کی لیکن ٹریلر کے ڈرائیور کے حادثہ کی جگہ سے فرار ہونے پر علاقہ مکین اور لواحقین سراپا احتجاج ہیں۔ پولیس کا موقف ہے کہ جلد ہی ٹریلر ڈرائیور کو گرفتار کر کے سخت قانونی کاروائی کریں گے۔اس افسوسناک حادثہ کی وجہ سے علاقے کی فضا سوگوار ہے۔ حادثے میں جاں بحق بچوں کے والدین کتابوں اور جوتوں کو دیکھ دیکھ کر روتے رہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv