تازہ تر ین
maryam nawaz

”ماں منی تے رب منیا“۔۔۔

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے)دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں ماو¿ں کا دن انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ماں کی عظمت کے حوالے سے سرکاری وغیر سرکاری سطح پر تقریبات منعقد کی گئیں جس میں ماں کی ممتا کو خراج تحسین پیش کیا گیامیڈیا رپور ٹ کے مطابق ماو¿ں کا دن منانے کا پہلا رواج امریکہ سے پڑا ¾جہاں آج سے ٹھیک 100 سال قبل اس وقت کے صدر ووڈرو ولسن نے ملک میں ہر سال مئی کے دوسرے اتوار کو ماو¿ں کے دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا، رفتہ رفتہ یہ رجحان دنیا بھر میں پروان چڑھتا گیا ، گزشتہ ایک دہائی سے وطن عزیز میں بھی ماو¿ں کا دن انتہائی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے ¾اس دن کو منانے کا مقصد ماں کے مقدس رشتے کی عظمت و اہمیت کو اجاگر کرنا اور ماں کے لئے عقیدت، شکر گزاری اور محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔ اس دن بچے اپنی ماں کو خوش کرنے کے لئے خاص اہتمام بھی کرتے ہیں ¾وہ اپنی ماں کوتحائف بھی پیش کرتے ہیں جوروایتی پھولوں سے لےکر تہنیتی کارڈزاورقیمتی چیزوں تک محیط ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق 1967ءسے ہر سال مئی کے دوسرے اتوارکو تمام رکن ممالک میں ماو¿ں کی عظمت، ان کی اہمیت وافادیت، ان کے حقوق کو اجاگر کرنے کیلئے ورلڈ مدرز ڈے منایا جاتا ہے۔وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ کے لیے پیار بھرا پیغام بھیج دیا جبکہ مریم نواز کے بچوں نے اپنی والدہ کو شاندار تحفہ دیا ہے۔تفصیل کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر مریم نواز نے اپنی والدہ کلثوم نواز کی خوبصورت تصویر شیئر کی اور پنجابی میںایک شعر بھی لکھا ”‘ماں منی تے رب منیا ،پہلا مرشد ماں ای اے ،جس نے ماں نوں راضی کیتا ،اس نو تھوڑ کدی نہ آئی ‘۔ایک اور پیغام میں مریم نواز نے اپنے بچوں کی جانب سے دیے جانے والے گفٹ کی تصویر بھی شیئر کی۔وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ماں کے رشتے میں کائنات کی خوبصورتی کے سارے رنگ پوشیدہ ہیں، ماں وہ ہستی ہے کہ جس کی عظمت بیان کرنے کیلئے لفظوں کا ذخیرہ موجود نہیں ہے۔ اتوار کو ماو¿ں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ماں کا رشتہ قربانی،ایثار اور محبتوں کا مجموعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماں کے رشتے میں کائنات کی خوبصورتی کے سارے رنگ پوشیدہ ہیں اور ماں رحمت ہی رحمت ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماں جیسے عظیم رشتے کا کوئی نعم البدل نہیں، ماں سچے جذبے اور صادق رشتے کا نام ہے۔ ماں ایک ایسا رشتہ اور تعلق ہے جس سے محبت کسی دن کی محتاج نہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ماو¿ں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ چین میں ہونے کے باوجود ہر لمحہ میری عظیم والدہ کا انمول پیار، محبت اور ایثار میرے ساتھ ہے اور آج میں جس مقام پر ہوں، اس میں میرے مرحوم والد کے ساتھ میری والدہ کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ ماں ایک ایسا رشتہ اور ایک ایسا تعلق ہے جس سے محبت کسی دن کی محتاج نہیں۔ دین اسلام ماں کیساتھ حسن سلوک اور انکے حقوق کی ادائیگی پر بے پناہ زور دیتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ماں کی عظمت سے کوئی بھی انسان، دین، مذہب، قوم اور فرقہ انکار نہیں کر سکتا۔ ماں وہ عظمت اور نعمت ہے جس کا دنیا میں کوئی متبادل نہیں ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv