تازہ تر ین
qamar-4

آرمی چیف نے انڈیا کو سخت پیغام دیدیا۔۔۔

راولپنڈی (بیورورپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی پر نکیال سیکٹر کا دورہ کیا ہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق آر چیف کو مقامی کمانڈر نے ایل او سی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ اس موقع پرآرمی چیف نے سیزفائر کی بھارتی خلاف ورزیوں کا مو¿ثر جواب دینے پر جوانوں کو سراہا جبکہ آپریشنل تیاریوں پر بے حد تعریف کی۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف شہید لیفٹیننٹ خاور کے والدین سے تعزیت کے لیے ان کے گھر بھی گئے اور مادر وطن کے لیے لیفٹیننٹ خاور کی عظیم قربانی کو سراہا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی سے باز رہے، پاک فوج اپنے دفاع سے پوری طرح واقف ہے، بھارت کو کسی بھی مہم جوئی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) سے جاری ایک بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے۔ بھارت سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارتی فوج کی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ اس مہم جوئی کے نتائج غیر ارادی ہوں گے بھارت نتائج بھگتنے کے لئے تیار رہے۔ واضح رہے کہ آج چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا تھا ،جہاں انہیں لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین صورت حال پر بریفنگ دی گئی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے ملک کے دفاع کے لئے بھرپور کارکردگی دکھانے والے پاک فوج کے جوانوں کے حوصلے اور جذبے کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv