اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ) پنچایت کے سامنے دو سالہ بچی کو زمین پر پٹخ کر ہلاک کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد عرفان کی شادی عائشہ بی بی سے ہوئی جن کے ہاں رمشا بی بی پید ا ہوئی۔ مبینہ طور پر غلام مرتضیٰ دس قبل عائشہ بی بی اور دو سالہ رمشا بی بی کو بھگا کر لے گیا۔ گزشتہ روز امین، یعقوب، ممتاز، عمران اور رمضان پنچایت کے طور پر غلام مرتضیٰ کے ہاں گئے تاکہ رمشا بی بی کو واپس لے جا سکیں جس پر غلام مرتضیٰ غصہ میں آگیا اور اس نے دو سالہ رمشاءکو زمین پر پٹخ دیا جس سے اس کے سر پر چوٹ لگی۔ رمشا کا والد اسے مقامی کلینک لے کر گیا جہاں سے لاہور لے گیا لیکن رمشا بی بی نے راستہ میں ہی دم توڑ دیا۔ پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
لڑکی مار دیلڑکی مار دی