تازہ تر ین

الیکشن کی تیاریاں, نئی ملازمتوں بارے بڑی خبر آگئی

لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب حکومت نے آئندہ عام انتخابات میںصوبے کی 52فیصد آبادی کی ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے سرکاری ملازمت میں اوپن میرٹ کے علاوہ خواتین کے مخصوص کوٹے کو 15فیصد سے بڑھا کر 25فیصد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت یہ اہم قدم خواتین کی قومی دھارے میں مو¿ثر شراکت داری کو یقینی بنانے کیلئے اٹھا رہی ہے۔ پنجاب حکومت نے 6خواتین کو مختلف صوبائی محکموں میں سیکرٹری اور سپیشل سیکرٹری تعینات بھی کیا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمتوں میں خواتین کیلئے اوپن میرٹ کے علاوہ 15فیصد کوٹہ مختص کیا ہوا ہے تاکہ ان کی سرکاری شعبہ جات میں خدمات سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔ اب اس کوٹے کو بڑھا کر 25فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سرکاری ملازمت کرنے والی خواتین کو اب تک 3ہزار سے زیادہ موٹرسائیکل دیئے گئے اور آئندہ جنرل الیکشن سے قبل مزید 3ہزار موٹرسائیکل دینے کا ارادہ ہے تاکہ خواتین کی ہمدردیاں حاصل کی جا سکیں۔ ایک سینئر سرکاری اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تمام اقدامات اگلے سال ہونے والے جنرل الیکشن کو مدنظر رکھ کر کئے جا رہے ہیں تاکہ تعلیم یافتہ نوجوان خواتین کو ملازمت کی امید دلا کر ووٹ حاصل کئے جا سکیں کیونکہ ان خواتین کا رجحان مخالف سیاسی جماعت کی طرف زیادہ دیکھا گیا ہے۔ اس سے پہلے نوجوان طالبعلموں کو لیپ ٹاپ کے ذریعہ مرعوب کیا گیا اور اب مزید ایک لاکھ سے زیادہ لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے۔ اس سے حکومتی پارٹی کے ووٹ بینک میں خاطرخواہ اضافہ متوقع ہے۔ مزیدبرآں حکومت نے تمام سرکاری بورڈز‘ پبلک سیکٹر کمپنیز‘ کمیٹیوں اور سپیشل ٹاسک فورسز میں خواتین کی نمائندگی 33فیصد مختص کر رکھی ہے۔ خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے انڈومنٹ فنڈ اور گرلز سکول و کالجز میں کینٹین کے ٹھیکے خواتین ٹھیکیداروں کو دینے اور متعدد دیگر اہم اقدامات بھی کئے گئے ہیں۔ گھروں میں کام کرنے والی خواتین کے تحفظ کیلئے ایک ہزار ورکرز کو تربیت دی گئی ہے جبکہ 1700مزید خواتین کو تربیت دی جا رہی ہے تاکہ وہ کسی بھی قسم کے تشدد اور ظلم و زیادتی کے خلاف آواز اٹھا سکیں۔ خواتین کو کام کرنے کی جگہ پر ہراساں ہونے سے بچانے کیلئے خاتون محتسب کو صوبے میں تعینات کیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv