تازہ تر ین

سانحہ چمن کے زخمیوں کی عیادت, جاری آپریشنز بارے بڑا اعلان

کوئٹہ (آن لائن+ صباح نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک میں امن و استحکام کے لئے فوجی آپریشنز کا کردار اہم ہے۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق جمعرات کے روز آرمی جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا۔ کوئٹہ گیریچر پہنچنے پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹنینٹ جنرل عامر ریاض اور آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلوایشن لیفٹنینٹ جنرل ہدایت الرحمن نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے کوئٹہ گیریژن میں مختلف تنصیبات کا جائزہ لیا۔ آرمی سکول آف انفنٹری میں افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔ آرمی چیف کا کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی صورتحال اور ملک کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے بھی اظہار خیال کیا۔ آرمی چیف نے ملک میں امن و استحکام کے لئے پاک فوج کے کردار کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن و استحکام کے لئے پاک فوج کے آپریشنز اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ بعد ازاں آرمی چیف نے سانحہ چمن میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے لئے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔ آرمی چیف نے آرمی سکول آف انفنٹری میں مختلف کورسز کرنے والے نوجوان افسروں سے بھی بات کی۔ انہوں نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے طالبعلموں سے بھی سالانہ خطاب کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق اپنے خطاب کے دوران آرمی چیف نے اندرونی و بیرونی سکیورٹی کی صورتحال پر بات کی اور ملک کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے بھی اظہار خیال کیا۔ آرمی چیف نے ملک میں امن اور استحکام کے لئے پاک فوج کے جاری آپریشنز اور کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا بھی دورہ کیا اور چمن واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv