تازہ تر ین

وزیراعظم نے عوام کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان کردیا

چیچہ وطنی (نمائندگان خبریں) وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ چیچہ وطنی میں دھرنا دینے، جھوٹ اور الزام تراشی کیلئے نہیں بلکہ صرف اور صرف آپ کی خدمت کیلئے آیا ہوں، چیچہ وطنی کو موٹر وے سے ملانے اور حلقہ این اے 162,163 حلقہ پی پی 225,226 کے تمام دیہاتوں میں سوئی گیس کی فراہمی، چیچہ وطنی شہر اور سڑکوں کیلئے 50 کروڑ روپے کے فنڈز، ویٹرنری یونیورسٹی کیمپس کا قیام، گورنمنٹ گرلز و بوائز ڈگری کالجز میں ایم اے کی کلاسوں کا اجرائ، گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج اور ووکیشنل کالج کو اپ گریڈکرنے کا اعلان کرتا ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 23 کروڑ کی لاگت سے تیار ہونے والی ماڈل کیٹل مارکیٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد بہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی چوہدری محمد طفیل، ممبر قومی اسمبلی چوہدری منیر ازہر،ممبر قومی اسمبلی چوہدری محمد اشرف، ممبر قومی اسمبلی عمران شاہ ولی،معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری محمد ارشد جٹ ، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری محمد حنیف جٹ، صوبائی وزیر ملک ندیم کامران، چیئرمین ضلع کونسل ساہیوال چوہدری اقبال بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کر کے ملک کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنا رہے ہیں،جس وجہ سے پاکستان کے عوام ہم سے محبت اور پیار کرتے ہیں جبکہ پاکستانی عوام دھرنا والوں کو مسترد کر چکے ہیں، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور خستہ حال سکول اور ہسپتال دیکھنے ہوں تو وہ کے پی کے میں دیکھیں جبکہ خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان دیکھنا ہو تو صوبہ پنجاب میں نظر آئے گا ، کھیتوں سے منڈیوں تک پختہ سڑکیں بنائی جا رہی ہیں جس سے کاشتکاروں کو فائدہ ہو گا ، ڈی اے پی کھاد 4000 ہزار روپے سے 2500 روپے جبکہ یوریا کھاد 1800 روپے سے کم کر کے1400 روپے میں فراہم کی جا رہی ہے، کسانوں کیلئے ٹیوب ویل بجلی کا ریٹ بھی نیچے آ گیا ہے۔چیچہ وطنی میرا اپنا دوسرا گھر ہے ، میرا آپ سے اور چیچہ وطنی کے عوام سے بہت پرانا تعلق ہے میں چیچہ وطنی جب آیا کرتا تھا بہت چھوٹا تھا ، آج بھی میں وہی محبت کا رشتہ مضبوط کرنے آیا ہوں اور اس رشتے کو ہمیشہ نبھاﺅں گا۔ اس وقت چیچہ وطنی کا نام پورے ملک میں گونج رہا ہے جس نے کبھی چیچہ وطنی کا نام نہیں سنا تھا اسے بھی آج چیچہ وطنی کے بارے علم ہو چکا ہے۔ میرے بہت ہی پیارے دوست حاجی ولی محمد کے صاحبزادے چوہدری محمد طفیل چوہدری محمدارشد اور چوہدری محمد حنیف میرے دل کے بہت قریب ہیں۔ازاں قبل ممبر قومی اسمبلی چوہدری محمد طفیل نے سپاس نامہ پیش کیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ ا?پ ایک صوبہ دیا گیا مگر افسوس وہاں نہ اسپتالوں کی کوئی حیثیت ہے اور نہ سڑکیں بن رہی ہیں لہٰذا کسی نے نئے پاکستان کا حشر دیکھنا ہے تو خیبرپختونخوا چلا جائے۔چیچہ وطنی میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ یہاں کے عوام سے محبت کا رشتہ مضبوط کرنے آیا ہوں اور ہمیشہ اسے نبھاو¿ں گا، مجھے پتا ہے آپ لوگ میرے ساتھ ہیں کیوں کہ ہمیشہ آپ نے مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین صرف الزام لگانا جانتے ہیں، انہیں پاکستان کے کلچر کا علم نہیں، جہاں بڑوں، خواتین کا احترام اور چھوٹوں سے پیار کیا جاتا ہے، انہیں یہ پتا نہ ہونے کے باعث ہی عوام ان کا ساتھ چھوڑتے چلے جارہے ہیں۔وزیراعظم نے پی ٹی ا?ئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو ایک صوبہ دیا گیا مگر افسوس وہاں نہ اسپتالوں کی کوئی حیثیت ہے اور نہ سڑکیں بن رہی ہیں مگر آپ نے خوشحالی دیکھنی ہے تو باقی پاکستان کے اندر آپ کو خوشحالی نظر آئے گی جہاں کسان بھی خوش ہیں اور پنجاب میں ترقیاتی کام تیز رفتاری سے ہورہے ہیں، کسی نے نئے پاکستان کا حشر دیکھنا ہے تو خیبرپختونخوا چلا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں یہاں دھرنا، گالیاں دینے یا الزام لگانے نہیں ا?یا بلکہ عوام کی خدمت کرنے آیا ہوں، یہ عوام 5 سال بعد ہم سے سوال پوچھے گی کہ ہم نے ان کے لیے کیا کیا۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ 2018 تک ملک سے لوڈ شیڈنگ مکمل طور پر ختم ہوجائے گی اور بجلی سستی بھی ہوگی۔وزیراعظم نوازشریف نے چیچہ وطنی کو براہ راست موٹروے سے ملانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ سڑکیں صرف پنجاب میں نہیں بن رہیں بلکہ دھرنا دینے والوں کے صوبے میں بھی ہم موٹروے بنا رہے ہیں، سندھ اور بلوچستان سمیت ملک بھر میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں اور پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ہورہا ہے جب کہ اگلے چند سالوں میں پاکستان ترقی کے عروج پر ہوگا اور دنیا میں اپنا مقام پیدا کرے گا۔ انہوں نے چیچہ وطنی میں ترقیاتی کاموں کے لیے 60 کروڑ روپے دینے کا اعلان بھی کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv