تازہ تر ین

ڈان لیکس تحقیقاتی رپورٹ ….اب تک کی سب سے بڑی خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات کے بعد آئی ایس پی آر نے ڈان لیکس سے متعلق اپنا ٹوئٹ واپس لے لیا ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ ڈان لیکس کے حوالے سے 29اپریل کا ٹوئٹ کسی سرکاری افسر یا شخصیت کے حوالے سے نہیں تھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور باجوہ نے کہا ہے کہ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے پیرا 18میں جو سفارشات کی گئی تھیں،وزیراعظم کی جانب سے انہیں منظور کر لیا گیا ہے جس کے بعداب ڈان لیکس کا معاملہ حل ہو گیا ہے ،اب یہ ٹوئٹ بے معنی اور غیر موثرہو گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فوج پاکستان کے آئین کی بالادستی کے عزم کا اعادہ کرتی ہے اور فوج جمہوری پراسس کو سپورٹ کرتی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ڈیڑھ گھنٹے طویل ملاقات جاری رہی جس میں ڈان لیکس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے جبکہ ملاقات کے آخری لمحات میں وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی تشریف لے آئے تھے۔وزارت داخلہ کی جانب سے نیوزگیٹ تحقیقاتی رپورٹ اعلامیہ جاری کردیا گیاہے۔اعلامیہ میں بتایا گیاہے کہ اس معاملے میں راو¿تحسین نے غیرذمہ داری کامظاہرہ کیا۔ کمیٹی نےراوتحسین کیخلاف کارروائی کی سفارش کی ہے۔ اعلامیہ میں درج ہے کہ پرویزرشیدکےخلاف بھی ایکشن لیاجاچکاہے اور ان کوپہلے ہی عہدے سے الگ کردیاگیاتھا۔ کمیٹی نے پرویزرشیدکیخلاف حکومتی کارروائی کی تائیدکی ہے۔اعلامیہ کے مطابق ڈان اخبار،ایڈیٹر ظفرعباس اور اس خبر کو رپورٹ کرنےوالے سرل المیڈاکیخلاف کارروائی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ کمیٹی نےاخبار،ایڈیٹراوررپورٹرکامعاملہ اے پی این ایس کے سپردکردیا ہے۔اعلامیہ میں بتایا گیاہے کہ 29اپریل کووزیراعظم نے کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی تھی۔اس سے قبل آئی ایس پی آر نے نیوزلیکس کے معاملے پر اپنا ٹویٹ واپس لے لیاگیا۔ آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ انتیس اپریل کا ٹوئٹ کسی سرکاری دفتر یا شخصیت کے لیے نہیں تھا۔آئی ایس پی آر نے واضح کردیاہے کہ 29 اپریل کوکیا گیاٹویٹ کسی ادارے یا فردکونشانہ بنانے کے لیے نہیں تھا۔آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ پیرا اٹھارہ کے مطابق انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر عمل ہوگیا۔آئی ایس پی آرنے بتایاکہ ڈان لیکس کا معاملہ طے پاگیا اورانکوائری کمیٹی کی سفارشات کی منظوری وزیر اعظم نے دی۔آئی ایس پی آرنے واضح کردیاکہ پاک فوج آئین کی بالا دستی کیلئے کام کرتی رہے گی۔ آئی ایس پی آرکامزیدکہناتھاکہ پاک فوج جمہوری عمل کی مکمل حمایت کرتی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv