تازہ تر ین
CM-Punjab-Shahbaz-Sharif

لوڈ شیڈنگ کے مارے عوام کو شہباز شریف نے خوشخبری دیدی

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست ملک \و قوم کی خدمت اور ترقی کی سیاست ہے اور پاکستان مسلم لےگ (ن) کی حکومت وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں گزشتہ چار برس سے عوام کی بے لوث خدمت کر رہی ہے اور ہمارا ہر قدم عوام کی فلاح اور اسے بہتر سے بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے اٹھ رہا ہے۔ الزام تراشی، جھوٹ اور منافقت کی سیاست کرنے والے پاکستان کی ترقی کے دشمن ہیں اور یہ عناصر نہیں چاہتے کہ پاکستان آگے بڑھے اور عوام کے مسائل حل ہوں۔ دھرنوں کے ذریعے قوم کا وقت ضائع کرنے والے قوم کے مجرم ہیں اور پاکستان کے باشعور عوام نے ووٹ کی طاقت سے ان عناصر کو ہر موقع پر آئینہ دکھایا ہے۔ اب ان عناصر کو جان لینا چاہیے کہ سےاست عوام کی بے لوث خدمت کا نام ہے اور عوام کی خدمت ہی سےاست ہے۔ اقتدار کے لئے شارٹ کٹ کا راستہ ڈھونڈنے والے ےہ شکست خوردہ عناصر اب قوم پر رحم کریں اور ہوش کے ناخن لےں۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب 2013ءمیں مسلم لیگ (ن )اقتدار میں آئی تو معیشت کا دیوالیہ نکل چکا تھا اور سابق حکمرانوں کی کرپشن، لوٹ مار اور اقربا پروری کی پالیسیوں سے ملک مسائل کی دلدل میں دھنسا ہوا تھا اور قوم اذیت ناک لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا تھی اور ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو مسائل کے گرداب سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالنے کےلئے وزیر اعظم نواز شریف کی پالیسیاں نتیجہ خیز ثابت ہوئی ہیں اور توانائی منصوبوں پر دن رات مسلسل کام جاری ہے اور توانائی منصوبوں کی تکمیل سے ملک پر چھائے اندھیرے چھٹ جائیں گے اور ملک سے ہمیشہ کیلئے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔ بجلی نہ صرف وافر ہو گی بلکہ عوام کو سستی بھی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کرتا اور آگے بڑھتا ہوا پاکستان دشمنوں کو برداشت نہیں ہو رہا اور توانائی منصوبوں اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل سے عوام کی ترقی کے دشمن خائف ہیں۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف کی زےرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس مےں سالانہ ترقےاتی پروگرام 2016-17ءکے تحت ترقےاتی منصوبوں پر پےش رفت کا جائزہ لےا گےا اور سالانہ ترقےاتی پروگرام 2017-18ءکی تجاوےز پر بھی غور کےا گےا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت متوازن ترقی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور پسماندہ اور دور دراز علاقوں کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ دیہات میں بسنے والے افراد کی ترقی و خوشحالی کیلئے اربوں روپے کے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔ دےہی علاقوں مےں کارپٹڈ سڑکوں کی تعمےر وبحالی کے منصوبے پر اربوں روپے خرچ کےے گئے ہےں اور اس اقدام سے دےہی آبادی کو آمدورفت کی جدےد سہولتےں مےسر آئی ہےں جبکہ جنوبی پنجاب کے اضلاع کےلئے فلاحی پروگراموں مےں 10فےصد اضافی کوٹہ رکھا گےا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کر کے ایک مثال قائم کی گئی ہے اور اسی پالیسی کو آگے بڑھائینگے۔ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت، شفاف اور معیاری تکمیل ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ عوامی فلاح کے منصوبوں میں غفلت اور تساہل ہرگز برداشت نہیں۔ سرکاری محکمے ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کے ذمہ دارہیں اور اس ضمن میں جوابدہ بھی ہیں۔ وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ تمام محکمے اور ادارے ترقیاتی فنڈزکا شفاف انداز میں استعمال اور ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ مدت کے اندر تکمیل یقینی بنائیں اور 30 جون تک ترقےاتی فنڈز کا استعمال ےقےنی بنائےں۔ تاکہ ترقےاتی سکےمےں بروقت مکمل ہوں اور عوام ان کے ثمرات سے مستفےد ہوں۔ ترقیاتی سکیموں میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیںکروں گا۔ محکمے مقرر کردہ اہداف کے حصول کیلئے مو¿ثر اور فعال طریقے سے کام کریں۔ ترقےاتی منصوبوں مےں تھرڈ پارٹی آڈٹ کی پالےسی پر سختی سے عملدر آمد یقینی بنایا جائے۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ تعلےم اور صحت ہماری ترجےحات مےں شامل ہےں اور آئندہ مالی سال ان شعبوں کی بہتری اور عوام کو سہولتوں کی فراہمی پر بھرپور توجہ مرکوز کی جائےگی اور تعلیم، صحت، زراعت سمیت دیگر سماجی شعبوں کیلئے اضافی فنڈز مختص کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کم ترقی یافتہ اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی اور محروم معیشت طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے مزےد اقدامات کئے جائینگے۔ انہوںنے کہا کہ معےشت کے استحکام کےلئے زرعی شعبہ کی ترقی نہاےت اہمےت کی حامل ہے اور آئندہ مالی سال مےں زرعی شعبہ کی ترقی اور کسانوں کو بہتر سہولتوں کی فراہمی بھی ترجےحات مےں شامل ہےں اور اس مقصد کے پےش نظر زرعی شعبہ کی ترقی اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے مزےد ٹھوس اقدامات کئے جائینگے جبکہ آئندہ مالی سال کے دوران پسماندہ علاقوں کی ترقی پر اربوں روپے خرچ کےے جائےنگے۔ انہوںنے کہا کہ تمام ترترجےحات کا محورعام آدمی کی فلاح وبہبود اور صوبے کی تےز رفتار ترقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے منصوبوں کو انتہائی تیز رفتاری سے آگے بڑھایا جا رہا ہے اور 2018ءمیں ملک سے اندھیروں کے بادل چھٹ جائینگے۔ آئندہ مالی سال کے دوران بھی ترقی کا سفر تندہی اور محنت سے جاری رکھےں گے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت لاہور کے منصوبے پر پیشرفت اور دیگر 6بڑے شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹس شروع کرنے کے بعض امور کاجائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امن عامہ کی فضا کو بہتر بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی ضروری ہے اور اسی حوالے سے پنجاب حکومت نے عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے سیف سٹی پراجیکٹس شروع کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جرائم کی روک تھام او ردہشت گردی کے خاتمے کے لئے یہ پراجیکٹس انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور ان منصوبوں کی تکمیل سے امن عامہ کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوںنے کہاکہ لاہور میں سیف سٹی پراجیکٹ پر کام جاری ہے۔ تا ہم اس منصوبے کو مزید تیزی سے آگے بڑھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 6بڑے شہرو ںمیں یہ منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں اور اس ضمن میں تمام ضروری امور جلد سے جلد طے کئے جائیں۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے شیخوپورہ کے علاقے وائیاں والی میں تشدد کے بعد 13 سالہ ملاز م کا ہاتھ کاٹنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ لڑکے پر تشدد اور ہاتھ کاٹنے کے ذمہ داروں کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیر اعلی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ متاثرہ لڑکے کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم خاندان کو ہر قیمت پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv