تازہ تر ین

فیصلہ کن معرکے کیلئے شاہینوں کی بھرپور ٹریننگ

ڈومینیکا(آئی این پی)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرااورفیصلہ کن ٹیسٹ (کل)بدھ کو سےونڈسر پارک ڈومینیکا میں شروع ہوگا ،3میچوں کی سیریز1-1 سے برابر ہے،قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور یونس خان اپنے کیر ئیر کے آخری میچ اور سیریز کو یادرگار بنانے کیلئے پر عزم ہیں،آخری ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کی بھر پور پریکٹس جاری ہے ،ٹیم نے ڈومینیکا میں 3گھنٹے کا پریکٹس سیشن کیا جس میں فٹنس اورفیلڈنگ پرخاص توجہ دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیزکے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔تین میچز پرمشتمل سیریزکا پہلا ٹیسٹ پاکستان نے7 وکٹوں سے جیتا، میزبان ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میں 106 رنز سے فتح سمیٹتے ہوئے سیریزایک ایک سے برابر کردی۔ سیریزکا تیسرا اورفیصلہ کن ٹیسٹ بدھ سےونڈسرپارک ڈومینیکا میں شروع ہوگا، قومی ٹیم حتمی معرکہ کیلئے بھرپورتیاریوں میں مصروف ہے، ٹیم نے ڈومینیکا میں 3گھنٹے کا پریکٹس سیشن کیا جس میں فٹنس اورفیلڈنگ پرخاص توجہ دی گئی۔پاکستان کے پاس ویسٹ انڈین سرزمین پرپہلی بارٹیسٹ سیریزجیتنے کا آخری موقع ہے۔ کپتان مصباح الحق اوریونس خان بھی کیرئیرکےآخری ٹیسٹ میں ان ایکشن ہوں گے، فیصلہ کن ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے، احمدشہزاد کی جگہ شان مسعود کوموقع مل سکتا ہے۔قومی ٹیم ونڈسر پارک ڈومینیکا میں پہلی بارٹیسٹ میچ کھیلے گی، اب تک اس گراﺅنڈ پرکھیلے گئے4میچزمیں ویسٹ انڈین ٹیم صرف ایک میں کامیابی حاصل کرسکی، 2میں شکست جبکہ ایک میچ ڈرا ہوا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv