تازہ تر ین
absar alam web

دھمکی آمیز کالز ،مجھ سمیت ملازمین کی جان کو خطرہ ….چیئرمین پیمرابصار عالم کے انکشافات

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے چیرمین ابصار عالم نے کہا ہے کہ انہیں اور پیمرا ملازمین کو جان کی دھمکیاں مل رہی ہیں اور اگر ہمیں اسی طرح دھمکیاں ملتی رہیں تو ہمارے لیے کام کرنا مشکل ہوجائے گا۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ابصار عالم نے کہا کہ پیمرا ایک ریاستی ادارہ ہے، جس کی کچھ ذمہ داریاں ہیں جن کو نبھانے کی کوشش کر رہے ہیں، تمام ادارے آئین کے مطابق پیمرا کی مدد کرنے کے پابند ہیں لیکن ہمارے لیے کام کرنا ناممکن ہوچکا ہے۔ ہمارے اختیارات کو محدود کردیا گیا ہے، اداارے کا عملی طور پر اختیار ہائی کورٹس کے پاس چلا گیا ہے۔ آپریشن رد الفساد کے تحت پیمرا کی کچھ ذمہ داریاں ہیں، ہم نے شرانگیزی کے خلاف کارروائی کی لیکن عدالتوں کے سامنے جھوٹ بول کر حکم امتناعی کے پیچھے چھپا جا رہا ہے۔ فحاشی کے خلاف کارروائی کرتے ہیں تو عدالتیں حکم امتناعی دے دیتی ہیں، پیمرا نے 357 ایکشن لیے تو 337 عدالت میں چیلنج ہوئے، نیشنل ایکشن پلان شو کاز نوٹسز پر بھی اسٹے آرڈر لے لیا جاتا ہے۔ چیف جسٹس سے درخواست کی ہے کہ کیسز کے فیصلے جلد کیے جائیں۔ اگر پیمرا کا اختیار سب کو اپنے پاس رکھنا ہے تو پیمرا کو بند کردیں۔ابصار عالم نے کہا کہ کچھ لوگ ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں، بعض ٹی وی اورنیوز اینکرز معاشرے میں زہر گھول رہے ہیں، ایک سال 5 ماہ سے میری ذات پر حملے ہو رہے ہیں، مجھے بتایا جاتا ہے کہ اسلام اور ناموس رسالت کیا ہے حالانکہ تحریک نظام مصطفیٰ کے لیے میرے دو بھائی شہادت پاچکے ہیں، جو میرے حوالے سے بات کرتے ہیں ان سب کو جانتا ہوں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv