تازہ تر ین

غیر اخلاقی جملوں پر یاسر حسین کو شدید تنقید کا سامنا

لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکار یاسرحسین نے نجی ٹی وی کی ایوار´د تقریب میں غیر اخلاقی جملوں پر تاحال معافی نہیں مانگی جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چندروز قبل لاہور میں ہونے والی ایوارڈ تقریب میں جب اداکار احسن خان کو ڈرامہ سیریل”اڈاری“میں بہترین پرفارمنس پر ایوارڈ دیا گیا تو اس وقت کمپئرنگ کرنے والے یاسرحسین نے کہا کہ”اگر بچوں سے زیادتی کرنے والا اتنا خوبصورت نوجوان ہوگا تو کاش میں بھی بچہ ہوتا“جس پر وہاں موجود تمام افراد ان کی بے ہودگی پر حیران رہ گئے۔تقریب میں موجود بہت سے فنکاروں کا کہنا تھا کہ اتنے لوگوں کی موجودگی میں یاسر حسین کو اس طرح کی بے ہودہ اور غیراخلاقی کرتے کرتے ہوئے شرم آنی چاہیئے جبکہ اس کے علاوہ بھی بہت سے فنکاروں نے سوشل میڈیا پر زبردست تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یاسر حسین کو سوچ سمجھ کربات کرنی چاہیئے اور اپنی غلطی پر معافی مانگنی چاہیئے۔اس سلسلے میں گلوکارہ حدیقہ کیانی نے ٹوئٹرپر ایک تفصیلی نوٹ لکھتے ہوئے کہا کہ”میں خودکو اس حوالے خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ جب یاسر حسین نے یہ سب کہا تو میں وہاں سے جاچکی تھی،انہوں نے مزیدکہا کہ بچوں سے زیادتی جیسے سنگین واقعات کو لطیفے بناکر پیش نہیں کرنا چاہیئے ۔حدیقہ کیانی کا مزید کہنا تھا کہ ڈرامہ سیریل”اڈاری“میں بچوں سے زیادتی کو موضوع بنانے کا مقصد معاشرے میں شعور اجاگر کرنا تھا“۔یادرہے کہ اس ڈرامے کا ٹائٹل سانگ حدیقہ کیانی نے گایا تھا۔دوسری طرف یاسرحسین نے معافی مانگنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے میں نے ایسا کچھ نہیں کہا جس پر معافی مانگوں ،میں تو یہ سوچ رہا ہوں کہ ا´ٓئندہ کسی ایوارڈ شوکی میزبانی ہی نہ کروں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv