تازہ تر ین

پی سی بی کا بھارت کیخلاف جنگ لڑنے کا فیصلہ .

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دو طرفہ سیریز کے معاہدوں کی خلاف ورزی پر انڈین کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی کو حتمی شکل دیدی ہے۔ پی سی بی کی جانب سے بی سی سی آئی کو اگلے ہفتے نوٹس بھیجوا دیا جائے گا۔ پاک بھارت کرکٹ سیریز میں بھارت کا بار بار کھیلنے سے انکار پر پی سی بی نے قانونی نوٹس بھجنے کا فیصلہ کرلیا ۔پی سی بی کا موقف ہے کہ بھارت نے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ نوٹس تیار کرلیا گیا، جو آئندہ ہفتے بی سی سی آئی کو بھجوادیا جائےگا۔ قانونی نوٹس میں پاکستان کرکٹ بورڈ بھارتی کرکٹ بورڈ سے سیریز نہ کھیلنے کی وجہ سے ہونے والا نقصان پورا کرنے کا کہے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کے اجلاس میں بھی یہ معاملہ اٹھایا تھا، جس پر بی سی سی آئی نے وہی پرانا راگ سنایا کہ حکومتی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے وہ نہیں کھیل سکتے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بی سی سی آئی سے ایم او یو کو بنیاد بناکر اس کے خلاف کیس تیار کیا ہے اور باضابطہ طور پر بھارتی بورڈ کو اس سے آگاہ بھی کردیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv