تازہ تر ین

پانامہ فیصلہ ”آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا“, اہم سیاسی رہنماءبول پڑے!!!

لاہور (وقائع نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ پانامہ پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا کے مصداق ہے۔ فیصلے کے بعد حکومت کی اخلاقی ساکھ ختم ہوگئی ہے ۔ دو ججوں نے نوازشریف کو نااہل قرار دینے جبکہ تین نے جے آئی ٹی سے تحقیقات کرانے کا فیصلہ دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد حکومت کو اخلاقی طور پر مستعفی ہو جاناچاہیے۔ اس کیس کے فیصلے سے ثابت ہو گیاہے کہ حکومت اخلاقی طور پر حق حکمرانی کھو چکی ہے ۔ آج کے فیصلے میں عوام جیت گئے ہیں اور کرپشن ہار گئی ہے ۔ کرپشن کے سوتے موجود ہیں ، ایک زبردست عوامی جدوجہد سے اس کا بھی خاتمہ کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی نے 1996 ءمیں جدوجہد کی اور سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد نے اسلام آباد میں سب سے پہلا دھرنا دیا ۔ کرپشن ایک بیماری ہے جوکینسر کی طرح بڑھ رہی ہے اس کا علاج ضروری ہے ۔ جب تک کرپشن ختم نہیں ہوتی ، عوام کو ان کے بنیادی حقوق اور خوشیاں نہیں مل سکتیں ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ جن لوگوں کے نام آف شور کمپنیوں ، قرضہ لینے اور ہڑپ کرنے والوں کی لسٹ میں ہیں اور جن کے کالے کرتوتوں کی وجہ سے قوم کے ہاتھوں میں قرض کی ہتھکڑیاں ہیں ان سب کا احتساب کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ آج اس کیس کے فیصلہ سے عوام کو حوصلہ ملاہے کہ وزیراعظم کے اثاثوں کی تحقیقات ہوں گی ۔ دسمبر 16ءسے فروری 017 ءتک سپریم کورٹ میں چلنے والے کیس کا ثمر عوام کو ضرور ملے گا اور اس جدوجہد کے نتیجے میں عوام کو ایک کرپشن فری پاکستان ملے گا لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ اس سے آگے اللہ کی ایک بڑی عدالت ہے اور عوام کی عدالت ہے جہاں حکمرانوں کو ضرور جواب دینا پڑے گا ۔ اس کیس سے عوام کو جو شعورملاہے وہ حکمرانوں کا احتساب ووٹ کے ذریعے کریں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی نے کرپشن فری پاکستان کی عوامی تحریک ایک لمحہ کے لیے بھی نہیں روکی اور ہماری یہ تحریک کرپشن کے خاتمہ اور کرپٹ حکمرانوں کے محاسبہ تک جاری رہے گی ۔ چار ماہ تک کیس لڑ کر ہم نے قوم کی طرف سے اپنا فرض پورا کیا اب ہم اپنے موقف میں سرخرو اور کامیاب ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ آج کے فیصلے کی روشنی میں میں ایک بار پھر مطالبہ کرتا ہوں کہ جب تک وزیراعظم کے خلاف تحقیقات مکمل نہیں ہو جاتیںانصاف کا تقاضا ہے کہ وزیراعظم اپنے اختیارات استعمال نہ کریں تاکہ ہمارے تحقیقاتی ادارے آزادانہ اور منصفانہ طور پر ساٹھ دنوں میں اپنی تحقیقات مکمل کر سکیں ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv