تازہ تر ین
Sheikh-Rasheed

پانامہ کیس کے فیصلے سے ملکی سیاست میں زلزلہ آ جائیگا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے فیصلے سے حکومت پریشان ہے۔ حکومت کو اندازہ ہو گیا کہ فیصلہ ان کے خلاف آ رہا ہے فیصلہ جو بھی آئے عوام کی فتح ہونے جا رہی ہے۔ لگتا ہے کہ عدالت نوازشریف کو مستعفی ہونے کا کہے گی، کمیشن بھی بنا تو بھی نوازشریف سے مستعفی ہونے کا کہا جائے گا۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ فیصلہ نوازشریف کے خلاف آتے دیکھ رہا ہوں۔ پانامہ فیصلہ کے بعد ڈان لیکس کا معاملہ بھی گھنٹوں کا ہی رہ جائے گا۔ پانامہ فیصلہ سے سیاست میں زلزلہ آ جائے گا، وقت سے پہلے الیکشن ہو سکتے ہیں۔ ن لیگ کا شرارت کا بھی موڈ لگ رہا ہے اس لئے بینرز لگانا شروع کر دیئے ہیں۔ ڈان لیکس کا فیصلہ طے ہو چکا ہے اس لئے روکا گیا کہ پانامہ پر اثر انداز نہ ہو طارق فاطمی، پرویز رشید، اطلاعات کا ایک افسر فارغ ہے۔ نوازشریف کو بندوں کو استعمال کرنے کی عادت ہے۔ ٹرکوں میں لوگ اور بینر بھر کر راولپنڈی لائے گئے ہیں ۔ شیخ رشید نے کہا کہ پی پی کے ووٹ مزید کم ہو جائیں گے آصف زرداری کا تو چہرہ دیکھ کر لوگ چینل بدل دیتے ہیں۔ پانامہ فیصلہ کے بعد پی ٹی آئی کا گراف اوپر جائے گا۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان اب میچ فکس نہیں ہے۔ آصف زرداری نے اعتزاز احسن کو پانامہ کیس نہیں لرنے دیا۔ سعودی عرب سے اانے کے بعد نوازشریف نے کرپشن مزید تیز کر دی اسے پہلی بات پتہ چلا تھا کہ اصل پیسہ تو پاور پلانٹس میں ہے۔ آصف زرداری اگر بلاول بھٹو کو آگے کر دے تو پی ٹی آئی سے اس کا انتخابی اتحاد کی بات کر سکتا ہوں۔ عمران خان کو چھوٹی پارٹیوں کو 50 سے 100 سیٹیں دینی چاہئیں تا کہ پنجاب میں ن لیگ کو شکست دی جا سکے۔ بارہا کہہ چکا ہوں کہ الیکشن 2017ءمیں ہوں گے۔ نوازشریف اردگان بننے کی کوشش میں ہیں جو اس کی خام خیالی ہے، میں نوازشریف کے ساتھ رہتے ہوئے بھی گلف سٹیل ملز سے بے خبر رہا۔ آج کے دن جمہوریت کا بڑا دن ہو گا، آئین کی تشریح ہو جائے گی 62,63 کا فیصلہ ہو گا، کرپٹ حکمرانوں کا راستہ رک جائے گا۔ پنجاب میں الیکشن میں اصل مقابلہ تحریک انصاف اور ن لیگ کے درمیان ہو گا۔ پانامہ فیصلہ آنے کے بعد اگلا لائحہ عمل طے کریں گے۔ آرمی چیف جنرل باجوہ سابق آرمی چیف سے بھی زیادہ تیزی سے کام کر رہے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف اگر جہانگیر کرامت جیسے جنرل کے ساتھ نہیں چل سکتے تو کسی آرمی چیف کے ساتھ چلنا ممکن نہیں ہے، کلبھوشن کو پکڑنا آرمی کا بہت اہم کارنامہ تھا نوازشریف اس پر ایک لفظ نہ بولا۔ ترکی میں کہا کہ آپریشن ردالفساد میرے پی ایم ہاﺅس سے شروع ہوا ہے۔ گورنر سندھ زبیر تو کونسلر بننے کے بھی لائق نہیں ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں پاکستان پیپلزپارٹی نے حصہ نہ لے کر تاریخ کی بڑی غلطی کی،پانامہ فیصلے سے ملکی سیاست بدلتی ہوئی دیکھ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ بے وقوف ہوگا جو فیصلے کے موقع پر لڑے گا،جسٹس سجاد علی شاہ کا دور نہیں راولپنڈی میں رکشے بینر اور چار ماہ کی تنخواہیں دی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پانامہ کا فیصلہ لکھا جاچکا ہے میں عدالت سے کہا ہے کہ جو 21لوگ گھر کو نہ بھیجے اس یا ان کو واپس لایا جائے یا 62اور 63کے تحت نوازشریف کے خلاف فیصلہ کیا جائے،کرپٹ لوگوں کو فیصلے سے سزائے لگے گی۔شیخ رشید نے کہا کہ سرکاری وکیلوں کے نام بھی پانامہ پیپرز میں ہیں۔پانامہ فیصلے کو صدیوں یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پانامہ فیصلے کے بعد عام انتخابات 2017میں دیکھ رہا ہوں۔ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ ملک کی صحیح راہ کا تعین اور کرپشن کے گرد گھیرا تنگ کرے گا۔ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ن لیگ کا سیاسی جنازہ نکلے گا اور قانون سرخرو ہوگا۔ نوازشریف شرارتی لوگوں کے مشورے مت سنیں۔ حوصلے کے ساتھ فیصلہ سنیں۔ آج پاکستان میں ایک نیا سورج طلوع ہوگا۔ نوازشریف کے بعد آصف زرداری کی باری آئے گی۔ شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کا ذوالفقار علی بھٹو سے کسی صورت موازنہ نہیں کیا جاسکتا شریف خاندان نے 3 دہائیوں میں عوام کی فلاح کیلئے کچھ نہیں کیا یہاں اپنے لئے اربوں مالیت کے محل ضرور کھڑے کرلئے یہ ترقیاتی منصوبہ دراصل کمیشن منصوبہ ہوتا ہے۔ گو نواز گو عوامی نعرہ بن چکا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv