تازہ تر ین

عوام کیلئے جدید سہولتیں, وزیراعلیٰ کا بڑا حکمنامہ جاری

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا ، جس میں صوبے کے 36اضلاع میں خدمت مراکز کے قیام کا فیصلہ کیا گیاجہاں ایک چھت تلے عوام کو 17مختلف خدمات مہیا کی جائیں گی- وزیراعلی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو بہتر خدمات اور سہولیات کی فراہمی ہمارا مشن ہے اورخدمت مراکز کا قیام اس جانب اہم اقدام ہے-انہوں نے کہاکہ 6اضلاع میں خدمت مراکز قائم کردئےے گئے ہیں اور صوبے کے 36اضلاع میں ایسے سٹیٹ آف دی آرٹ خدمت مراکز بنائے جائیں گے اور رواں سال کے آخر تک تمام اضلاع میں خدمت مراکز کو فنکشنل کردیا جائے گا اور ان خدمت مراکز پر عوام کو ایک ہی چھت تلے 17مختلف خدمات فراہم کی جارہی ہیں- خدمت مراکز کا قیام حکومت پنجاب کا شاندار اقدام ہے- خدمت مراکز میں عوام کے مسائل ایک چھت تلے حل ہوں گے اور انہیں دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے-خدمت مراکز کے قیام کا تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن اور فنانشل آڈٹ بھی ہوگا- انہوں نے کہاکہ فیصل آباد میں انتہائی شاندارخدمت مرکز قائم کیا گیاہے ،جس پر میں صوبائی وزیر ، چیف سیکرٹری ، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ او رپوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں- انہوں نے کہاکہ فیصل آبادکے خدمت مرکز کے ماڈل کو دیگر تمام اضلاع میں لاگو کرنا ہے-فیصل آباد کے علاوہ ،راولپنڈی، لاہور ، سرگودھا، ساہیوال او رگوجرانوالہ میں خدمت مراکز فنکشنل ہوچکے ہیں- خدمت مراکز کا قیام عوام کی بہت بڑی خدمت ہے اوران مراکز کی افادیت اور اہمیت مسلمہ ہے- انہوں نے کہاکہ عوام کو خدمت مراکز سے آگاہی دینے کے لئے بھرپو رمہم چلائی جائے-خدمت مراکز کی کارکردگی جانچنے کے لئے مانیٹرنگ کاموثر نظام بنایا جائے-وزیراعلی نے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی، کمیٹی خدمات کی فراہمی کے نئے نظام ، عوام کو خدمات کی فراہمی، مانیٹرنگ سسٹم اوردیگر امور کے بارے میں سفارشات ایک ہفتے کے اندر پیش کرے گی-انہوں نے کہاکہ صوبے کے باقی ماندہ اضلاع میں اراضی کی نشاندہی کا کام جلد مکمل کیا جائے -کسی بھی نظام کی کامیابی کے لئے جزا اور سزا کا نظام ضروری ہے- چیف سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی اس حوالے سے بھی پلان مرتب کرے-انہوں نے کہاکہ پروگرام پر عملدرآمد کے لئے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بھی جلد بنایا جائے-پروگرام پر عملدرآمد کے لئے ضروری قانون سازی بھی کی جا رہی ہے-رائٹ ٹو سروسز ایکٹ 2017ءکا مسودہ تیار کرلیاگیا -مشیر ڈاکٹر عمر سیف نے خدمت مراکز کے پروگرام پر پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خدمت مراکز میں سائل کو اپنی درخواست کے سٹیٹس کے بارے میں آگاہی کے لئے موثر نظام اپنایا گیاہے-صوبے بھر میں10 خدمت مراکز قائم کئے جا چکے ہیں جن میں سے 6آپریشنل ہو چکے ہیں اوران خدمت مراکز پر بعض خدمات شہریوں کو موقع پر ہی فراہم کردی جاتی ہیں- اجلاس میں پنجاب کے بڑے شہرو ں میں سپیڈو بسیں چلانے کے حوالے سے مختلف تجاویز کا جائزہ بھی لیا گیا-وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیاری ، با کفایت اور ائیر کنڈیشنڈ ٹرانسپورٹ عام آدمی کا حق ہے اورپنجاب حکومت نے میٹروبس سروس کے ذریعے یہ حق عام آدمی تک پہنچایا ہے -انہوںنے کہا کہ اب سپیڈو بسوں کے ذریعے بھی روزانہ ہزاروں لوگ منزل مقصود تک پہنچ رہے ہیںاور سپیڈو بسوں کو دیگر بڑے شہروں میں بھی چلایا جائے گا-ان سپیڈو بسوں کا دائرہ کار دیگر بڑے شہروں میں بڑھانے سے شہریوں کو جدید سفری سہولتیں میسر آئیں گی-وزیر اعلی نے متعلقہ حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بڑے شہروں میں ٹرانسپورٹ کمپنیاں بنانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں-عوام کو اچھی ٹرانسپورٹ دے کر انہیں مزید سہولتیں فراہم کریں گے اوراس تمام نظام کو آﺅٹ سورس کیا جائے گا-صوبائی وزراءمیاں مجبتی شجاع الرحمن، ملک ندیم کامران، شیخ علاﺅالدین ، چیف سیکرٹری ، مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی ، متعلقہ سیکرٹریز اور اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہچیئرمین منصوبہ بندی وترقیات ،کمشنر بہاولپور ڈویژن او رکمشنر ملتان ڈویژن ویڈیو لنک کے ذرےعے اجلاس میں شریک ہوئے-وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زےر صدارت اجلاس مےںپےنے کے صاف پانی کے پروگرام کے امور پر ہونے والی پےش رفت کابھی جائزہ لےاگےا۔وزےراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صاف پانی صحت مندزندگی کی علامت ہے ۔پنجاب حکومت نے عوام کو پےنے کے صاف پانی کی فراہمی کا اےک بڑا منصوبہ ترتےب دےا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ماضی مےں بعض افسران کی نااہلی ،غفلت اور غےر پےشہ وارانہ انداز کے باعث پروگرام مےں بے پناہ تاخےر ہوئی اوراب ہم نے ماضی کی غلطےوں کا ازالہ کرکے آگے بڑھنا ہے ۔انہوںنے کہا کہ پےنے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام کا آغاز جنوبی پنجاب کی تحصےلوں سے کےا جائے گا۔اس پروگرام پر رفتار اور معےار کو اےک ساتھ لےکر آگے بڑھنا ہے ۔پنجاب حکومت نے منصوبے پر عملدر آمد کےلئے پنجاب صاف پانی کمپنی نارتھ اور ساو¿تھ تشکےل دی ہےں۔انہوںنے کہا کہ ان کمپنےوں کی استعداد کار مےں اضافہ بہت ضروری ہے ۔وزیراعلی نے ہدایت کی کہ کمپنےوں کے لئے بہترےن افرادی قوت کا انتخاب کےا جائے اوراس ضمن مےںپےشہ وارانہ افراد کا انتخاب مےرٹ پرہر صورت ےقےنی بناےا جائے ۔وزےراعلیٰ نے پنجاب صاف پانی کمپنی ساو¿تھ کا علاقائی دفتر جنوبی پنجاب مےں فوری طورپر کھولنے کی ہداےت کی اور کہا کہ چےف اےگزےکٹو آفےسرزکم از کم تےن روز فےلڈ مےں موجود رہےں گے اورسےکرٹری ہاو¿سنگ ہفتے مےں کم از کم دو روزفےلڈ مےں گزارےں گے۔انہوںنے کہا کہ مےں خود بھی علاقائی دفتر آکر وہاں اجلاس کی صدارت کروں گا۔وزےراعلیٰ نے پےنے کے صاف پانی کے امور پر ہونے والی پےش رفت پر اطمےنا ن کا اظہارکےااورمتعلقہ حکام کو مزےد محنت سے کام کرنے کی ہداےت کی۔ اجلاس میںپنجاب سیف سٹی پراجیکٹ کے مختلف امور کا جائزہ بھی لیا گیا-وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پنجاب سیف سٹی پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے اور لاہو رکےساتھ پنجاب کے6بڑے شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹ کا آغاز کیا جا رہاہے۔انہوں نے کہا کہ امن عامہ کو بہتر بنانے کےلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ وقت کی ضرورت ہے اورعوام کاجان ومال کا تحفظ ہماری حکومت کی ترجیح ہے-انہوں نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ سے شہروں کو محفوظ بنایا جائے گااور جرائم پیشہ افراد او ر دہشت گردوں کے قلع قمع کےلئے یہ منصوبہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے اوراربوں روپے کے اس اہم ترین منصوبے پر پیشہ وارانہ انداز میں کام کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہے-وزےراعلیٰ نے ہداےت کی کہ لاہور مےں پنجاب سےف سٹی پراجےکٹ کی تکمےل کے دوران اعلی معےارکو ہر قےمت پر ےقےنی بناےا جائے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بھکر کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کےا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بےدےاں روڈ دھماکے مےں شہےدلانس نائےک شمشادکی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پےش کےا ۔وزیر اعلیٰ نے شہیدلانس نائےک شمشاد کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کےا اورکہا کہ اپنے فرض کی ادائیگی میں جانیں قربان کرنے والے شہداءپوری قوم کے ہیرو ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گوجرانوالہ کے علاقہ ایمن آباد کے قریب جعفرایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اترنے کے واقعہ میں زخمی ہونےوالے افراد کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی -وزیر اعلی نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ امدادی سرگرمیاں مزید تیز کی جائیں اور اس ضمن میں تمام تر وسائل بروئے کارلائے جائیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv