تازہ تر ین
Nawaz-Mamnoon

صدر ،وزیر اعظم کا قوم کے نام اہم پیغام

اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ یوم دستور کے اس پرمسرت موقع پر پاکستانی عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں‘ 1973 کے اس دن پارلیمان کے متفقہ عمل کے ذریعے پاکستانی قوانین اس کی سیاسی ثقافت اور نظام کی رہنمائی کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے مکمل اتفاق رائے سے پاکستانی عوام کو ایک تاریخی دستاویز دی گئی تھی‘ یہ دن ان تمام شہریوں اور رہنماﺅں کی کاوشوں کو اجاگر کرتا ہے جنہوں نے قومی اتفاق رائے کے ذریعے دستور سازی کے لئے انتھک محنت کی۔ پیر کو صدر مملکت ممنون حسین نے یوم دستور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ سینٹ نے مسلسل تیسرے سال یوم دستور کا جشن منا کر آئین کی بالادستی کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا از سر نو اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی حفاظت اور ملک میں جمہوریت کی جڑیں مضبوط بنانے کے لئے جدوجہد کرنے والے سیاسی کارکنوں کے بلند حوصلوں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہئے۔ جمہوریت کے گمنام ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پارلیمنٹ ہاﺅس کے صحن میں ایک یاد گار کی تعمیر قابل ستائش ہے۔ وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن ان تمام پاکستانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرنے کے لئے مختص ہے جنہوں نے جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لئے قربانیاں دیں۔ بطور قوم ہم سب کو سمجھنا چاہئے کہ ملک کا اعلیٰ قانون مثبت اور شراکتی ہونا چاہئے اس ضمن میں میرے لئے یہ امر باعث اطمینان ہے کہ پاکستان کا آئین بلا امتیاز تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بناتا ہے اور متحد وفاق کی بنیاد رکھتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اب بحیثیت پاکستانی شہری یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم اپنے آئین کی جمہوری‘ پارلیمانی اور وفاقی نوعیت کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی کوشش کو کامیابی سے ہمکنار نہ ہونے دیں۔ انہوں نے کہا کہ میں آئین کے مطابق پاکستانی عوام کے حقوق و فرائض کے عزم کا از سر نو اعادہ کرنے پر سینٹ آف پاکستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس موقع پر چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ مختلف صوبوں کی آبادی میں تفاوت کے باوجود ملک میں حقیقی وفاقیت اور وفاقی آئین مہیا کرنے کے لئے سینٹ کا کردار نہایت اہم ہے کہ ایک صوبے کی آبادی 1.5 یا 1.6 ملین ہے تو سب سے بڑے صوبے کی آبادی 33یا 34ملین ہے۔ ہم نے صوبوں کی حیثیت کو قبول کیا ہے وفاق کی اکائیوں کو ایوان بالا میں یکساں نمائندگی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ سینٹ آف پاکستان وفاق کی اکائیوں کے حقوق کے محافظ کے طور پر ابھرا ہے اور صوبوں کو اختیارات کی منتقلی پر تجاوزاتکی چوکسی سے حفاظت کرتا ہوں۔ اس مسلسل جدوجہد نے سینٹ کے بطور یکساں شراکتی ایوان ارتقاءکو متحرک کیا جسے 18ویں آئینی ترمیم کی وجہ سے مزید استحکام ملا۔ مزکورہ ترمیم میں جمہوریت پارلیمانی اور وفاقی ڈھانچے کے اصولوں کا از سر نو اعادہ کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv