تازہ تر ین
imrankhan

پانامہ فیصلے کے بعد ”زرداری“ کی باری, کپتان نے دبنگ اعلان کرددیا

تلہ گنگ(نمائندہ خبریں)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن اور منی لانڈرنگ ہے،خرابی کی جڑ یہ ہی چیزیں ہیں جنہیں قابو کرنا ہوگا،قوم کو خوشخبری سناتا ہوں ملک بدلنے والا ہے۔ کرپشن کا مطلب عوام کا پیسا چوری کرنا ہے ،کرپٹ آدمی کسی بھی پارٹی کا ہو قوم کو اس کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا،اقتدار میں آکر قومی بینکوں سے قرضہ معاف کرانا کرپشن ہے ، اقتدار میں آکر حساب لیں گے اتوار کے روز تلہ گنگ میں جلسے سے خطاب کرتے ہو ئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن کا مطلب عوام کا پیسا چوری کرنا ہے ،کرپٹ آدمی کسی بھی پارٹی کا ہو قوم کو اس کے خلاف کھڑا ہونا ہوگااقتدار میں آکر قومی بینکوں سے قرضہ معاف کرانا کرپشن ہے ، اقتدار میں آکر چوروں لوٹیروں سےحساب لیں گے۔کپتان نے کہا کہ خوشخبری سناتا ہوں ملک بدلنے والا ہے تحریک انصاف پورے ملک میں پھیل چکی ہے جبکہ دیگر جماعتیں صوبوں تک محدود ہیں ،پاکستان کی ترقی کی دنیا میں مثالیں دی جاتی تھیںلیکن کرپشنقرضے معاف کرانا اور منی لانڈرنگ جیسے معاملات نے نہ صرف اس ملک کی ترقی روکی بلکہ اسے پیچھے دھکیل دیا،بدقسمتی ہے اللہ نے جتنے وسائل دیئے ہم نے اس کا فائدہ نہیں اٹھایاگیااورآج کی صورت حال ہمارے سامنے ہے۔ عمران خان نے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ شرجیل میمن نے5 ارب کی کرپشن کی لیکن جب وہ واپس ملک آیا تو اسے ہار ڈالے گئے، ڈاکٹر عاصم پر460ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے اور مجھے افسوس ہوتا ہے کہ خیبر پختون خوا کا پورا بجٹ ہی 113ارب روپے کا ہے،کرپٹ آدمی کسی بھی پارٹی کا ہو قوم کو اس کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا۔آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کے معاملے پر عمران نے کہا کہ پولیس اس وقت ٹھیک ہو گی جب میرٹ پر ٹھیک آئی جی لگے گا سندھ کا آئی جی اس لیے بدلا گیا کہ وہ غلط کام نہیں کرنے دے رہاتھا، پولیس اس وقت ٹھیک ہو گی جب سیاسی مداخلت روکی جائے گی۔خیبر پختونخوا کی پولیس کو ٹھیک کیا، سیاسی مداخلت ختم کی، ایماندار آئی جی لگایا اس نے پولیس کوٹھیک کیا،جوخیبر پختونخوا میں جزا اور سزا کا قانون آیا وہی قانون پورے پاکستان میں لائیں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم کرپٹ نہیں بلکہ کرپشن کا مقابلہ کر رہا ہے۔ ہم کرپشن کا مقابلہ کیے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے ان کا کہنا تھا کہ ملک کا مستقبل بچانے کے لیے قوم کو کرپشن کیخلاف اکٹھا ہونا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نقل مارنے کے لیے بھی عقل چاہیے۔ جب نواز شریف سے پیسوں کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ پیسہ قطری نے دیا۔ اب ہم سابق صدر آصف علی زرداری سے بھی پوچھیں گے کہ سرے محل کہاں سے آیا؟ ان سے کہتا ہوں کہ وہ بھی کسی قطری شہزادے کو پکڑ لیں کیونکہ انھیں بھی ضرورت پڑے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم پر 460 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے جبکہ خیبر پختونخوا کا سارا بجٹ 113 ارب روپے کا ہے۔ شرجیل میمن نے 5 ارب روپے کی کرپشن کی لیکن پاکستان ایسے واپس آیا جیسے ورلڈ کپ جیت کر آیا ہو۔ پاکستان واپسی پر اس کے گلے میں پھولوں کے ہار ڈالے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کرپٹ نہیں بلکہ کرپشن کا مقابلہ کر رہا ہے۔ مودی کا بیرون ملک کوئی بزنس نہیں ہے۔ جبکہ دوسری جانب جس کا سب کچھ بیرون ملک ہو وہ پاکستان کیساتھ وفادار نہیں ہو سکتا۔ نواز شریف کا سرمایہ بیرون ملک ہے لیکن وہ دوسروں کو ملک میں سرمایہ کاری کا کہتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک صوبے کی نہیں بلکہ پورے ملک کی جماعت ہے۔ اکیس سال قبل صرف میانوالی کی ایک سیٹ سے جدوجہد کرنے والی تحریک انصاف پورے ملک میں پھیل چکی ہے۔ باقی ساری جماعتیں سکڑ کر صوبوں تک محدود ہو گئی ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ہم نے 21 سال ملک کو بدلنے کی جدوجہد کی، انشا اللہ ہمارا ملک بدلنے والا ہے، وہ اب وہ وقت زیادہ دور نہیں ہے۔ تحریک انصاف ملک کی واحد جماعت ہے جو پاکستان کے مسئلے حل کرے گی۔ اپنی جدوجہد سے ملک کی تقدیر بدلیں گے۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں کئی اداروں میں تبدیلی لا چکے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ مسلمان ممالک میں شیعہ سنی کی لڑائی کروائی جارہی ہے بیرونی طاقتوں نے عراق‘ ایران اور عراق کویت کو آپس میں لڑوایا‘ اب وہی طاقتیں ایران اور سعودی عرب کو لڑوانے کی کوشش کررہی ہیں ہمیں مسلمانوں کو اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ فیصلے کا سب کی طرح مجھے بھی جلدی سے انتظار ہے‘ نواز شریف ہمیشہ اپنا ایمپائر رکھ کر الیکشن لڑتے ہیں۔ نیوٹرل ایمپائر پہلی بار آپ کا کپتان لایا ہے انہوں نے کہا کہ 21 سال کی جدوجہد سے ملک کو بدلنے کی کوشش کی قوم کو خوشخبری دیتا ہوں ملک بدلنے والا ہے ۔ آج پاکستان میں اڑھائی بچے گندے پانی کی وجہ سے مرتے ہیں ہمارا ملک آج ایسا ہے تو ضروری نہیں کہ ایسا ہی رہے گا ہم اسے بدلیں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ عام آدمی کو سکول چاہئیں اور ہسپتال چاہئیں۔ کے پی کے میں غیر حاضر رہنے والے اساتذہ اور وہ اساتذہ جو اچھا نتیجہ نہیں دے سکے ہیں ان کو جرمانہ کیا ہے اور پہلی بار ناقص کارکردگی دینے والے اساتذہ کے 19 کروڑ کاٹے ہیں جن مین سے 18 کروڑ ان اساتذہ کو دیے ہیں جنہوں نے محنت کی ہے۔ کے پی کے میں سزا اور جزا کا سلسہ شروع کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آکر ذاتی فائدہ لینے والے کرپٹ ہیں۔ ملک کا سب سے بڑامسئلہ کرپشن ہے اقتدار میں آکر اگر نواز شریف کی طرح ایک فیکٹری سے تین فیکٹریاں بنالی جائیں تو یہ کرپشن ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے‘ نواز شریف کا پانامہ کیس کرپشن اور منی لانڈرنگ ہے ‘ اقتدار میں آ کر نواز شریف کی طرح ایک فیکٹری سے 30 فیکٹریاں بنانا کرپشن ہے‘5 ارب کی کرپشن کرنے والے شرجیل میمن کو وطن واپسی پر ہار پہنائے گئے ‘ آصف زرداری سے پوچھیں گے کہ سرے محل کہاں سے آیا ‘آصف زرداری آپ بھی کسی قطری شہزادے کو پکڑ لو کیونکہ آپ کو بھی قطری کی ضرورت پڑے گی‘ حکمران خود باہر جا کر سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور باہر جا کر کہتے ہیں کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں‘ تب تک اس ملک میں سرمایہ کاری نہیں آئے گی جب تک اس ملک میں کرپشن ختم نہیں ہو گی،



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv