تازہ تر ین

جنرل (ر) راحیل شریف اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ مقرر کتنا عرصہ کمانڈ سنبھالیں گے؟….دیکھئے بڑی خبر

اسلام آباد (آن لائن، این این آئی) سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو این او سی جاری کر دیا گیا ۔ اپریل کے پہلے ہفتے سعودی عرب جا کر معاہدے پر دستخط کریں گے۔ 3سال کے لئے اتحادی فوج کے سربراہ ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو اتحادی فوج کا سربراہ بننے کے لئے این او سی جاری کر دیا گیا ہے۔ راحیل شریف 3سال کے لئے فوجی اتحاد کے سربراہ مقرر ہوں گے اور وہ اپریل کے پہلے ہفتے میں سعودی عرب جا کر معاہدے پر دستخط کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق راحیل شریف کو این او سی سعودی سفارتی دبا¶ پر جاری کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت آئندہ چند دنوں میں عسکری قیادت کو فیصلے سے آگاہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے فوجی اداروں میں فوجی اتحاد میں بھرتی ہونے والے اہلکاروں کو تربیت دی جائے گی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے سعودی حکومت کو تحریری طور پر یقین دہانی کرادی ہے کہ سابق آرمی چیف راحیل شریف سعودی عسکری اتحاد کے سربراہ مقرر کیے جا سکتے ہیں۔وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ سعودی حکومت نے حکومت پاکستان سے تحریری اجازت مانگی تھی، پاکستان نے سعودی حکومت کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ ہمیںکوئی اعتراض نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ ابھی تک جنرل راحیل شریف کی طرف سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے ¾اصولی طور پر سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے سعودی اتحاد کی سربراہی کے معاملات طے ہیں، صرف رسمی کارروائی باقی ہے۔انہوںنے کہاکہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل کا سعودی عرب جا کر اسلامی افواج کی قیادت سنبھالنا ان کا ذاتی نہیں بلکہ دو حکومتوں کا معاملہ ہے،وہ سعودی اتحاد کا فوجی ڈھانچہ ترتیب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ممبر ممالک کی ایڈوائزری کونسل کا اجلاس مئی میں سعودی عرب میں متوقع ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv