تازہ تر ین

پیرس: پاکستانی سفارتخانے میں تقریب پرچم کشائی

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) یوم پاکستان کے موقع پر سفارت خانہ پاکستان، پیرس میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب میں پاکستانی کمیونیٹی، سفارت خانہ کے آفیسران اور ان کے اہلخانہ اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان برائے فرانس جناب معین الحق نے بابائے قوم اور تحریک پاکستان کے دیگر قومی رہنماو¿ں کو خراج تحسین پیش کیا جن کی انتھک کوششوں اور قربانیوں سے انڈیا کے مسلمانوں کے لیئے 14 اگست 1947ءکو ایک علیحدہ ملک پاکستان بنا اور اس سال ہم اس کی 70ویں یوم آزادی منائیں گے۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان آج قومی برادری کے درمیان اپنے مضبوط جمہوری اداروں، تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت، آزاد عدلیہ اور آزاد میڈیا کے ساتھ ایک اہم ملک کے طور پر ابھر رہا ہے۔ سفیر پاکستان نے شرکاءتقریب کو حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات جن میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے مسائل، توانائی کے بحران کا خاتمہ، سڑکوں اور ریلوے نیٹ ورک، تعلیم اور صحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور خوشحالی شامل ہے سے بھی آگاہ کیا۔ سفیر پاکستان نے فرانس میں مقیم پاکسانی کمیونٹی کے مثبت اور تعمیری کردار پیش کرنے پر انہیں مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اباو¿ اجداد نے بہت سی قربانیاں پیش کر کے اس ملک کو حاصل کیا ہے اور اب ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو اسے ایک مضبوط، پرامن اور خوشحال ملک بنا کر دیں۔ اس موقع پر صدر اور وزیراعظم پاکستان کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔ بعد ازاں سفیر پاکستان نے یوم پاکستان کے موقع پر سفارتی استقبالیہ دیا۔ جس میں فرانس کے ارکان پارلیمنٹ، اعلی سول اور فوجی حکام، دانشوروں اور غیر ملکی سفارت کاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سفارت خانہ پیرس میںمنعقدہ پرچم کشائی کی تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا ،جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم ۔کے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv