تازہ تر ین
911-Attacks-September-11-2001.jpeg

نائن الیون کے متاثرین کا سعودی حکومت کے خلاف بڑا اقدام منظر عام پر

نیویارک(ویب ڈیسک)نیو یارک کی عدالت میں نائن الیون حملے کے متاثرہ خاندانوں نے سعودی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائین الیون کے متاثرہ خاندانوں نے سعودی حکومت پر مقدمہ کردیا ہے ۔ گزشتہ برس ستمبر میں امریکا میں سعودی حکومت پر مقدمے کا قانون پاس کیا گیا تھا۔مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حملوں میں سعودی عرب نے القاعدہ کی مدد کی تھی۔ عدالت انہیں سعودی عرب سے خون بہا دلوائے۔ گزشتہ برس ستمبر میں امریکی سینیٹ نے نائن الیون پر سعودی حکومت کے خلاف مقدمے کے لیے قانون کی منظوری دی تھی جس کے تحت متاثرہ خاندانوں کو سعودی حکومت پر مقدمہ دائر کرنے کی اجازت دی تھی۔سعودی عرب نے قانون کی منظوری پر امریکا کو تمام اثاثے منجمد کرنے اور سرمایہ نکالنے کی دھمکی بھی دے رکھی تھی۔ مگر امریکی سینیٹ کے منظور کیے گئے قانون کو سابق صدر اوباما کی جانب سے ویٹو کیا گیا تھا جسے بعد میں کانگریس نے ویٹو کردیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv