تازہ تر ین

کابل میں ڈرون حملہ

بغداد، دمشق، کابل، صنعا (نیوز ایجنسیاں) شام کی سرکاری فورسز نے دارالحکومت دمشق کے باغیوں کے زیر قبضہ آنے والے بعض علاقوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔شامی باغیوں نے دمشق کے قلعہ نما علاقے جوبر اور اس کے نواح میں واقع عمارتوں پر ہفتے کی شباچانک حملہ کر کے قبضہ کر لیا تھا۔جوبر میں گذشتہ دو روز کی لڑائی میں طرفین کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔یہ علاقہ دمشق قدم کی فصیل سے صرف دو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔یہاں باغی جنگجوو¿ں نے زیر زمین سرنگوں کے ذریعے گھس کر دھاوا بولا تھا اور خودکش بم دھماکوں کیے تھے جس کے بعد انھوں نے بہت سی عمارتوں پر قبضہ کر لیا تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے ایک بیان میں بتایا کہ لڑائی میں 26 فوجی اور حکومت نواز مسلح افراد جبکہ 21 باغی ہلاک ہوگئے ۔فریقین کے درمیان پیر کو بھی لڑائی جاری تھی۔شام میں گذشتہ چھے سال سے جاری خانہ جنگی میں یہ پہلا موقع ہے کہ باغی گروپوں نے اس طرح دارالحکومت میں ایک بھرپور حملے کے ساتھ در اندازی کی ہے۔ عراق کے دارالحکومت بغداد میں کار بم دھماکے میں 23افرادہلاک جبکہ 45زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ، مصروف گلی میں دھماکا ہونے کے باعث خاصا مالی نقصان بھی ہوا ،ادھر داعش نے موصل سے پولیس کرنل اور آٹھ افسروں کو اغوا کرلیا۔عرب میڈیا کے مطابق عراقی پولیس نے گزشتہ روز بتایاکہ عراقی دارالحکومت بغداد کے جنوبی ضلع امل میں ہونیوالے کار بم دھماکے میں پینتالیس سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔ ہلاک ہونیوالوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ پولیس کے مطابق مصروف گلی میں دھماکا ہونے کے باعث خاصا مالی نقصان بھی ہوا ۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ادھر موصل میں داعش نے عراقی پولیس کے کرنل سمیت نو پولیس افسران کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ یمن میں قانونی حکومت کی عمل داری کی بحالی کے لیے جنگ آزما عرب اتحاد نے حوثی باغیوں کے چلائے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو مار گرایا۔میزائل سے سعودی عرب کے سرحدی شہر جازان کو ہدف بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس ناکام میزائل حملے سے ایک روز قبل ہی سعودی سکیورٹی فورسز نے یمن سے مملکت کے سرحدی علاقے میں دراندازی کی کوشش کرنے والے تین افراد کو ہلاک کردیا تھا۔ عرب اتحاد نے 16 مارچ کو یمن کے صوبے الذباب کے شہر تعز میں یمنی فوج کی چوکی کی جانب چلائے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو ناکارہ بنا دیا تھا۔ افغانستان میں ڈرون حملوں اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں طالبان کے نائب گورنرسمیت 50سے زائد عسکریت پسند ہلا ک ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق مشرقی صوبہ پکتیکا میں امریکی ڈرون حملوں میں چارکمانڈروں سمیت 33عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔صوبائی گورنر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ایک ڈرون حملہ تنگی ایریا میں کیا گیا جس میں 27جنگجو مارے گئے۔ان میں دو معروف کمانڈربھی شامل تھے۔حکام کے مطابق ڈرون حملہ اس وقت کیا گیا جب جنگجو اپنے ایک ساتھی کی نمازجنازہ اداکررہے تھے۔صوبہ کپیسا میں افغان فورسز کی بمباری میں طالبان کے نائب صوبائی گورنر سمیت 9عسکریت پسند ہلا ک ہوگئے۔افغان فوج کے مطابق اس علاقے میں طالبان کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔شمالی صوبہ جوزجان میںسیکیورٹی فورسز نے داعش کے 8جنگجو¶ں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیاہے۔حکام نے بتایا ہے کہ مرنے والوں میں دو کمانڈر بھی شامل ہیں۔صوبہ لوگر میں ایک جھڑپ میں تین طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیاہے۔اسی طرح لغمان میں ایک فضائی حملے میں متعدد جنگجووں کی ہلاکت کی کا دعویٰ کیا گیاہے۔یہ حملہ لغمان کے علاقہ علینگر میں کیا گیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv