تازہ تر ین

الیکشن کی تیاریاں ….زرداری کا پنجاب پلان سامنے آگیا

لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کی عام انتخابات میں کامیابی کیلئے سیاسی حکمت عملی کی تیاری شروع۔ کرپشن میں ملوث پارٹی رہنماﺅں کا دفاع نہ کرنے کا فیصلہ۔ پنجاب کے مختلف اضلاع سے سیاسی شخصیات کی پی پی پی میں شمولیت سے متعلق لسٹ آص علی زرداری کو پیش کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین نے عام انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کیلئے سیاسی حکمت عملی کی تیاری شروع کردی ہے۔ اس ضمن میں گزشتہ روز بلاول ہاﺅس لاہور میں آصف علی زرداری نے سید یوسف رضا گیلانی میاں منظور احمد وٹو‘ مخدوم احمد محمود اور فیصل صالح حیات‘ قمر زمان کائرہ‘ ذکاءاشرف اور مخدوم شہاب الدین سمیت مرکزی رہنماﺅں سے ملاقات کی اور پارٹی امور سمیت ملکی سیاسی پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ خانیوال‘ ڈیرہ غازی خان‘ ملتان‘ اوکاڑہ ریجن سمیت وسطی اور جنوبی پنجاب کی اہم شخصیات کی پی پی پی میں شمولیت سے متعلق لسٹ آصف علی زرداری کو پیش کی اور بریفنگ دی۔ ذرائع نے بتایا کہ آصف علی زرداری نے پارٹی چھوڑنے والوں کو واپس لانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی میں واپسی پر انہیں اپنے حلقوں کیلئے خصوصی فنڈز بھی دیا جائے گا تاکہ یہ حلقوں میں سیاسی پوزیشن مستحکم بنا سکیں۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی پنجاب سے پڑھے لکھے اور اھی شہرت کے حامل امیدواروں کو آئندہ عام انتخابات میں ٹکٹ دے گی۔ اجلاس میں وفاقی اور پنجاب حکومت کی پیپلزپارٹی کیخلاف انتقامی کارروائیوں سمیت پارٹی رہنما بابر بٹ کے قتل اور شوکت بسرا پر حملہ میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آصف زرداری نے پارٹی رہنما عارف خان کو ٹیلی فون کرکے ان کی صحت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ دریں اثنا نوید چودھری‘ عزیزالرحمن چن‘ خالد بٹ سمیت کارکنو کی بڑی تعداد نے میوہسپتال جاکر عارف خان کی عیادت کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv