تازہ تر ین

حکومت فنکاروں کے مسائل کے حل کےلئے کوشاں

اسلام آباد (شوبز ڈیسک) رکن پنجاب اسمبلی و سابق اداکارہ کنول نعمان نے کہا ہے کہ حکومت فنکاروں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے ، فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے ہم ہر قسم کا تعاون کیا جائے گا۔ گزشتہ روز خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کنول نعمان نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت نے پنجاب میں ہمیشہ ثقافت کو فروغ دیا ہے اور شوبز سے وابستہ فنکاروں کو مالی مشکلات سے نجات دلانے کے لئے اقدامات کئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال ہوں اس کے لئے حکومت ہر تعاون کو تیار ہے۔ کنول نعمان نے کہا کہ فنکاروں کے ساتھ کندھے کے ساتھ کندھا ملا کر چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فنکاروں کے مسائل کے حل کے لئے ہر سطح پر کوشاں ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv