تازہ تر ین

پاک بھارت کشیدگی میں بالی وڈ کو نہ گھسیٹا جائے

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کے بعد کالکی کوچلن بھی ہندو انتہا پسندوں اور بھارتی حکومت کی جانب سے بالی ووڈ کو سیاست میں گھسیٹنے پر سیخ پا ہوگئیں۔بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی عائد ہے یہی وجہ ہے کہ فواد خان کو کئی پروجیکٹ سے ہاتھ دھونے پڑے ہیں جب کہ فلم نگری کے کئی ہدایتکارو اداکار بھی پاکستانی فنکاروں پر پابندی کی سخت مخالفت کرچکے ہیں جس میں مہیش بھٹ اور ودیا بالن سمیت کئی شامل ہیں لیکن اب ایک اور اداکارہ بھی بالی ووڈ کو قومی سیاست میں دھکیلنے پر پھٹ پڑی ہیں۔فلم ”زندگی نہ ملے گی دوبارہ“ کی اداکارہ کالکی کوچلن نے کہا کہ بالی ووڈ کودونوں ممالک کی کشیدگی میں زبردستی گھسیٹا جاتا ہے، فلم نگری کوئی این جی او نہیں جو ملک کے ہر سیاسی مسئلے میں اٹھ کھڑی ہوگی بلکہ ایک بزنس کی کمائی کا ذریعہ ہے جسے سیاست سے دور رکھنا چاہیے۔بھارتی اداکارہ نے کہا کہ پاکستان میں بالی ووڈ فلموں کو بے حد پسند کیا جاتا ہے اسی لیے لوگ مجھے بھی فلم ”یہ جوانی ہے دیوانی“ کی وجہ سے جانتے ہیں جب کہ پاکستان اور بھارت کو قریب لانے میں بالی ووڈ اور کرکٹ اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال بالی ووڈ اداکارہ کالکی کوچلن پاکستان کا دورے پر آئی تھیں اور کئی روز قیام کیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv