تازہ تر ین
pakistan-airforce

پا ک فضائیہ کے انجینئر کا بڑا کارنامہ ….دشمن کی نیندیں حرام

چکلالہ(ویب ڈیسک)پاک فضائیہ کے انجینئرز نے کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے 50 ویں سی ون تھرٹی طیارے کی مکمل اوورہالنگ کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق چکلالہ ایئربیس پر سی ون تھرٹی طیارے حوالے کرنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں پاک فضائیہ کے انجینئرز نے 50 ویں سی ون تھرٹی طیارے کی اوورہالنگ مکمل کی۔پی اے ایف بیس نورخان پر سی ون تھرٹی طیارے کی رول آﺅٹ تقریب میں سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل سہیل امان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔انہوں نے مارچ پاسٹ کا معائنہ بھی کیا ۔ سی 130 طیاروں کی مکمل اوور ہالنگ کا کام پہلی بار مکمل طور پر پاکستان میں کیا گیا ہے اور اس کی اوورہالنگ پاکستانی انجینیئرز کی فنی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ 50 واں سی130طیارہ کامیاب اوورہالنگ کے بعد پاک فضائیہ میں شامل کرلیا گیا ہے۔رول آٹ تقریب میں دوست ممالک کے ڈیفنس اتاشی بھی شریک ہوئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv