تازہ تر ین

حکومت کا پورے سسٹم پر قبضہ, پانامہ کیس کے فیصلے پر اہم بیان دیدیا

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاہے کہ نوازشریف اگر جاوید لطیف کیخلاف کارروائی نہیں کرتے تو میں سمجھتا ہوں کہ وہ خود اس میں ملوث ہیں،اگر میری پارٹی میں سے کوئی بھی رکن ایسی نازیبازبان استعمال کرتا تو اسے فوراََ نکال دیتا۔نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا مرادسعید اور جاوید لطیف کے جھگڑے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مراد سعید پر پابندی لگانا بلا جواز ہے۔میں جاوید لطیف جیسے گھٹیا انسان کا نام لینا اپنی توہین سمجھتا ہوں۔اس نے مراد سعید کیخلاف میڈیاپر جو نازیبا الفاظ استعمال کئے ہیں وہ انتہائی گری ہوئی حرکت ہے۔کوئی بھی غیرت مند انسان اپنی خواتین کے بارے میں اخلاقیات سے گرے ہوئے الفاظ برداشت نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ مجھے رضاربانی پر افسوس ہے کہ انہوں نے اس بات پر کوئی نوٹس نہیں لیا۔ میں ان سے پوچھتا ہوں کہ کیا ان کے گھر عورتیں نہیں ہیں؟ اگر ان کی عورتوں کیخلاف کسی نے ایسی بات ہوتی تو کیا وہ اسے برداشت کرتے؟ن لیگ نے ایسے گرے ہوئے لوگوں کو دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کیلئے رکھا ہواہے۔عمران خان کا پانامہ کیس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہناتھا کہ سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آتا ہے ن لیگ کو اسے قبول کرنا ہوگا ورنہ عوام کھڑی ہوجائے گی اور جب عوام باہر نکلی تو یہ لوگ سب کچھ بھول جائیں گے۔ن لیگ کی حکومت نے سارے سسٹم پر قبضہ کررکھا ہے،مجھے شک ہے کہ عدالت پر کوئی دباو ڈال رہا ہے اور وہ ن لیگ ہے ،عدالت کی جانب سے لوہے چنے چبانا، کتابوں کے صفحوں کا ذکر آنایہ دباو نہیں ہے تو اور کیا ہے؟انہوں نے کہا کہ ملک کا بچہ بچہ جانتاہے قطری خط ایک فراڈ ہے اور نواز شریف مجرم ہے جبکہ قطری حکومت نے بھی اس خط سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ملک میں پہلی بار وزیراعظم کی تلاشی لی گئی اورپوری قوم نے دیکھا نواز شریف نے تلاشی دی ،اب فیصلے کا انتطار ہے لیکن اگر عدالت پر دباو نہ ڈالا جائے تو جو بھی فیصلہ آئے گا ہمیں منظور ہوگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv