تازہ تر ین

”پاکستان کون ہوتا ہے !ہمیں ڈکٹیشن دینے والا؟“ اہم ہمسائے ملک کی گیڈر بھبکی

لاہور(خصوصی رپورٹر) افغانستان کبھی ڈیورنڈ لائن کو قبول نہیں کریگا، سابق افغان صدر حامد کرزئی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ افغانستان کبھی پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد، ڈیورنڈ لائن کو بین الاقوامی سرحد کے طور پر قبول نہیں کرے گا، حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ وہ فاٹا میں ایف سی آر کے خاتمے کا خیر مقدم کرتے ہیں، مگر پاکستانی حکام کو یہ باور کروانا چاہتے ہیں کہ افغان عوام ڈیورنڈ لائن کو کبھی سرحد تسلیم نہیں کریں گے، واضح رہے کہ افغانستان اور پاکستان میں مشترکہ سرحد کو ڈیورنڈ لائن کہاجاتا ہے، جس کی کل لمبائی2640 کلو میٹر ہے اور اس کے سرحد کے طور پر تسلیم کا معاہدہ1893ءمیں برطانوی نمائندہ سرموریٹمائر ڈیورنڈ اور اس وقت کے افغانستان کے حکمران عبدالرحمان امیر طے ہوا تھا، مگر اس وقت سے افغانستان کے مختلف سیاستدان اس کو پاکستان سے متنازعہ رکھے ہوئے ہیں، حالیہ بیان پاک افغان بارڈر کی بندش اور دہشتگردی کی روک تھام کے تناظر میں اہم ہے، کرزئی نے کہا کہ پاکستان کے پاس ڈیورنڈ لائن کے معاملے پر افغانستان کو ڈکٹیٹ کرنے کا کوئی قانونی اختیار حاصل نہیں، فاٹا کے عوام کی فرانٹیئر کرائم ریگولیشن( ایف سی آر) اور دیگر جبری اقدامات سے آزادی چاہتے ہیں جبکہ حکومت پاکستان کو یہ یاددہانی بھی کرانا چاہتے ہیں کہ افغانستان نے نہ ہی ڈیورنڈ لائن کو تسلیم کیا ہے اور نہ کبھی کریگا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv