تازہ تر ین

بھارتی میڈیا پر ماہرہ خان کے حسن کے چرچے، ڈزنی پرنسس کا خطاب دیدیا

ممبئی (آئی این پی) پاکستان کی دلفریب حسن کی مالک اداکارہ ماہرہ خان کو بھارتی میڈیا نے ڈزنی پرنسس قرار دیدیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ماہرہ خان جن کو بہترین صلاحیتوں پر انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ دیا گیا ہے دبئی میں ہونے والی ایوارڈ تقریب میں ماہرہ آسمانی رنگ کے لباس میں ملبوس بہت حسین نظر آرہی تھیں جس پر بھارتی میڈیا نے ان کے حسن کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملادیئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ماہرہ خان ہمیشہ ہی اپنے اسٹائل اورخوبصورتی سے اپنے چاہنے والوں کو مسحورکردیتی ہیں۔ بھارتی میڈیا نے نا صرف ان کے لباس کی تعریف کی بلکہ ان کے ہیئر اسٹائل اورمیک اپ کو بھی بے حد سراہا۔ دوسری جانب ماہرہ خان نے ایوارڈ کے ساتھ اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کراتے ہوئے ایوارڈ دینے پر انتظامیہ کا شکریہ اداکیا۔ عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے حسن کے دیوانے پاکستان سمیت بھارت میں بھی ہیں، بھارتی میڈیا میں ایک بار پھر ماہرہ کے حسن کے چرچے جاری ہیں اور انہیں ڈزنی پرنسس قرار دیا جارہا ہے۔حال ہی میں ماہرہ خان نے پاکستانی فلم انڈسٹری میں گراں قدرخدمات انجام دینے پر ڈسٹنکٹیو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔ ایوارڈ تقریب میں ماہرہ آسمانی رنگ کے جھل مل کرتے لباس میں بے حد خوبصورت نظرآئیں۔ماہرہ کی خوبصورتی کے چرچے جہاں پاکستانی میڈیا پرچھائے رہے وہیں بھارتی میڈیا نے بھی ان کے حسن کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملائے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ماہرہ خان ہمیشہ ہی اپنے اسٹائل اورخوبصورتی سے اپنے چاہنے والوں کو مسحورکردیتی ہیں۔حال ہی میں دبئی میں منعقد ہونے والی تقریب میں بھی ماہرہ بے حد خوبصورت نظرآئیں، بھارتی میڈیا نے نا صرف ان کے لباس کی تعریف کی بلکہ ان کے ہیئر اسٹائل اورمیک اپ کو بھی بے حد سراہا۔ ماہرہ خان نے ایوارڈ کے ساتھ اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کراتے ہوئے ایوارڈ دینے پر انتظامیہ کا شکریہ اداکیا۔واضح رہے کہ ماہرہ خان اورفواد خان کی فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ کا جتنا انتظار پاکستانی شائقین کو ہے اتنا ہی انتظار ان کے بھارتی مداحوں کو بھی ہے۔ بھارتی میڈیا میں دونوں کی جوڑی اور کیمسٹری کے چرچے ابھی سے ہی شروع ہوگئے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv