تازہ تر ین

نئے چیف جسٹس کے آنے سے میڈیا کے کیمروں کا کردار کم ہو جائیگا:کامران مرتضیٰ ، ہماری پراڈکٹس کو چین کی مارکیٹ تک رسائی دی جائے : ڈاکٹر سلمان شاہ کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7 “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر سپریم کورٹ بار کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ کے آنے سے میڈیا کے کیمروں کا کردار کم ہو جائے گا۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سول جبکہ آصف کھوسہ کریمنل سائیڈ پر بڑی اتھارٹی ہیں۔ آصف کھوسہ کے آنے سے چند مہینوں سپریم کورٹ میں جوہری فرق نظر آئے گا۔ چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ سیون میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سابق چیف جسٹس کے دور کے سیاسی فیصلوں کو سراہنا تاریخ پر منحصر ہے۔ وہ آئیڈیل ازم کا شکار ہوئے تھے اور سمجھ بیٹھے کہ تمام کیسز روم نمبر ون میں آئیں گے اسی لیے آج وہ تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں۔ ذات سے نکل کر اداروں کو بنانا چاہئے۔ دن رات کام کرنے سے ادارہ مضبوط نہیں ہوتا۔ ثاقب نثار کو سپریم کورٹ کے سترہ ججوں اور پانچوں ہائی کورٹ کی ججز کو بلوا کر بطور ادارہ پالیسی طے کرنی چاہئے تھی۔ تاہم آنیوالے سالوں کے لئے ہم اچھی امید رکھتے ہیں۔ سابق چیف جسٹس کی نیت اچھی ہو سکتی ہے مگر انکا کام دستور کی مطابقت میں نہیں تھا اسکے نتائج ملک و قوم کی فائدہ میں نہیں تھے۔ سابق وزیرخزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا کہ برآمدات کی کمی پاکستانی معیشت کی بدحالی کا ایک سبب ہے۔ آج ہمارے پاس اٹھارہ ارب ڈالر کا کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ جمع تھا جسے ادائیگیوں کیساتھ ملایا جائے تو فنانسنگ گیپ تیس ارب ڈالرز بنا۔ اسے فنانس کرنے لیے حکومت کو بھاگنا پڑامگر ابھی بھی تیس ارب ڈالر پورا نہیں ہو سکا۔ حکومت کا پہلا اقدام ایکسپورٹرز کے مسائل حل کرنا تھا، انرجی سیکٹر کو پچھلے پانچ سال میں خطے کے لحاظ سے مہنگا ترین سیکٹر بنا دیا گیا ہے۔ انرجی سسٹم ناکام ہو چکا ہے۔ بجلی چوری ، بلوں کی ادائیگی سمیت دیگر مسائل حل نہیں کیے جا سکے۔ موجودہ حکومت برآمدی سیکٹر کو سپورٹ کر رہی ہے تاکہ تجارتی خساہ کم ہو سکے۔ ادائیگیوں کا توازن درآمدات کم کرنے سے درست ہوگا اس دوران حکومت کو معاشی اصلاحات کرنا ہوگی۔ کسانوں کو کم قیمت ملنے کیوجہ سےآلوسڑکوں پر بکھیر کر احتجاج کیا جارہا ہے۔گذشتہ دور میں برآمدات کی بجائے ٹھیکوں اور ریونیو پر نظام درست کئے بغیر توجہ دی گئی جو موجودہ معاشی صورتحال کیوجہ بنا۔ مہمند ڈیم پر حکومت کو عوام کو اعتماد میں لینا چاہئے کہ پیپرا رولز کے مطابق ٹھیکوں کی منظوری دی گئی۔ سی پیک میں بزنس کمیونٹیز کو شامل کرنا حکومت کا اچھا اقدام ہے ۔ ہماری پراڈکٹس کو چین کی مارکیٹ تک رسائی کے لئے ہر ممکن سہولت دی جانی چاہئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv